?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بدسلوکی کرنے والوں سے ہمدردی نہیں رکھتی بلکہ انسانوں سے ہمدردی رکھتی ہیں، دنیا انتہائی بدصورت اور زہریلی ہو گئی ہے ۔
یاد رہے کہ اہلیہ علیزا سلطان پر تشدد کے الزامات کے بعد سے تنازعات میں گھرے اداکار فیروز خان کو معاف کرنے پر اُشنا شاہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اُشنا شاہ نے ٹوئٹر پر پوسٹ ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’اس رمضان میں ایک ایسی عورت کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی تھی جس نے اپنے والد کو کھو دیا، ایک دوست کے لیے کھڑی تھی جسے بے جا حراست میں لیا گیا، میں نے لوگوں سے کہا کہ وہ میرے سابق ساتھی کے ساتھ بدسلوکی نہ کریں جس نے مبینہ طور پر عورت پر ظلم کیا تھا، جس طرح ہم نے عامر لیاقت کو کھو دیا ہے‘ ۔
اشناہ شاہ نے زور دے کر کہا کہ وہ آن لائن تبصروں اور منفی باتوں کے نتائج سے واقف ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں، ’میں نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ اس انتہا پر نہ جائیں جہاں سے پیچھے ہٹنے کا راستہ نہ ہو، کیونکہ ایسا سوشل میڈیا پر ہوتا ہے، چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ہوتی ہے لیکن یہاں سر کاٹ لیا جاتا ہے‘۔
اپنی شادی کی مثال دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’اس کی بہترین مثال میری اپنی شادی ہے جہاں مجھے ’بھارتی طرز کا جوڑا‘ پہننے اور ڈانس کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے مبینہ غلط عمل کرنے پر لاکھوں لوگ ایک شخص پر انگلی اٹھاتے ہیں، دن رات اسے اور اس کی فیملی کو نشانہ بناتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ اس کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں۔
اُشنا شاہ نے کہا کہ ’میں اپنے ضمیر کے مطابق آواز اٹھاتی ہوں، مجھے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت ہے چاہے مجھے شدید ردعمل کا سامنا ہی كيوں نہ کرنا پڑے، میں اس کے لیے معافی نہیں مانگوں گی‘ ۔
اداکارہ نے لکھا کہ وہ ایک انسان ہونے کی حیثیت سے فیروز خان کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہیں کیونکہ وہ انہیں یہ محسوس نہیں کروانا چاہتی کہ وہ اس معاشرے کا حصہ نہیں ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ان کی سابقہ بیوی کے الزام کو غلط قرار دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بدسلوکی کرنے والوں سے ہمدردی نہیں رکھتی بلکہ انسانوں سے ہمدردی رکھتی ہوں، میں کسی ایسے جرم کے لیے لوگوں کو قتل کرنے پر یقین نہیں رکھتی جس میں پھانسی کی سزا نہ ہو سکتی ہو۔
اشنا شاہ نے مزید کہا کہ دنیا انتہائی بدصورت اور زہریلی ہو گئی ہے، میں آواز اٹھانا جانتی ہوں، اور یہ آواز ان کے لیے ہےجو مستحق ہیں چاہے جانور ہوں، خواتین (جن کے ساتھ مبینہ طور پر ظلم ہوا ہو)، اداکاروں (جو انتقال کر گئے ہوں یا جن کے ساتھ میں کام کرتی ہوں اور وہ اپنی پہچان کے مستحق ہوں) اور ان مبینہ طور پر غلط کام کرنے والوں کےلیے جنہیں اسخت سزا دی جارہی ہے’۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس طرح میں اپنے آپ اور اپنے خدا کا سامنا کر سکتی ہوں، اگر میری آواز دنیا کو پریشان کرتی ہے تو اس پر دھیان نہ دیں، میں اپنا ضمیر نہیں بیچوں گی’۔
یاد رہے کچھ روز قبل اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی تھیں جس جس میں انہوں نے فیروز خان کو ماہ رمضان کے صدقے معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اشنا نے اپنی اسٹوری میں فیروز اور اپنے جم انسٹرکٹر کے ہمراہ تصویر اور ایک حدیث نبویﷺ کا ترجمہ بھی شیئر کیا کہ ’رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے، درمیان بخشش اور اس کے آخر میں جہنم سے نجات ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے‘۔


مشہور خبریں۔
جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں انتخابی امیدواروں کی اچانک اموات کا سلسلہ جاری
?️ 4 ستمبر 2025جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں انتخابی امیدواروں کی
ستمبر
رہائی پانے والے 98 فیصد فلسطینی قیدی بے گناہ
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کے گروپوں کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں
نومبر
ثانیہ مرزا اب کس کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں؟
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی
جون
وفاقی وزیر کا ن لیگ سے متعلق اہم انکشاف
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر
جنوری
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر، سیاسی و عسکری قیادت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے خلاف معرکہ حق کے آپریشن ’بنیان
مئی
اینٹی کرپشن انکوائری: آئندہ سماعت پر ثابت کریں رانا ثنااللہ نے کس سے رشوت لی؟ لاہور ہائیکورٹ
?️ 17 اکتوبر 2022 راولپنڈی:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے محکمہ اینٹی
اکتوبر
امریکہ کی جانب سے تحریرالشام کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالے جانے کا امکان
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو
دسمبر
ایپسٹین سے میرا کوئی تعلق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں:ٹرمپ
?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے کسی بھی تعلق
فروری