🗓️
سچ خبریں: بالی وڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا، دونوں ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کے معروف اداکار کروڑوں کا دھوکہ کیسے کھا گئے
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نتاشا ان دنوں اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ فردین ممبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اب تک طلاق کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فردین اور ان کی اہلیہ نے ازدواجی تعلقات میں مسائل کی بنا پر علیحدہ رہنا شروع کیا تھا تاہم مسائل کے حل میں ناکامی کے باعث اب دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ فردین اور نتاشا 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، 2013 میں جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی جبکہ 2017 میں دوسرے بچے (بیٹے) کی پیدائش ہوئی تھی۔
گزشتہ کئی برسوں سے فردین خان نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم حال ہی میں ان کے کم بیک کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔
مزید پڑھیں: فلمیں ہٹ ہونے پر مشہور بالی ووڈ اداکار کو پڑوسیوں کی طرف سے انوکھا انعام
فردین خان 11 برس بعد بالی وڈ میں دوبارہ انٹری دے رہے ہیں، فردین خان اب ایک تھرلر فلم وس فوٹ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس میں ان کے ہمراہ رتیش دیش مکھ بھی موجود ہوں گے۔
فردین خان آخری بار 2011 میں فلم دلہا مل گیا میں نظر آئے تھے۔
مشہور خبریں۔
2023 میں عالمی جنگ کے آغاز کے لیے پانچ ممکنہ منظرنامے
🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: رابرٹ فارلی نے 1945 میں کہا تھا کہ
جنوری
ظاہر جعفر کو سزائے موت، فواد چوہدری کا اہم بیان
🗓️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری
فروری
ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی شکست ہماری
اکتوبر
ایران سعودی عرب کا نمبر ایک دشمن ہے: صہیونی وزیر کا دعویٰ
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے تل ابیب اور ریاض کے
مئی
مزاحمت کے محور کی اہم پیشرفت
🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کے مرکز میں یمنی مسلح فوج کے کل کے
جولائی
وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پر بھی کام کیا جارہا ہے:وزیر خزانہ
🗓️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری
جون
مغربی، افغانستان میں اپنے مقاصد میں ناکام
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل نے اس ملک کی
دسمبر
کیا ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لا سکیں گے؟
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ
دسمبر