🗓️
ممبئی (سچ خبریں)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے مضبوط اُمیدوار اور اداکار اعجاز خان نے کہا ہے کہ سیاست ہر جگہ ہوتی ہے چاہے وہ گھر میں ہویا کسی شعبے میں، ان کی نظر میں بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی ایک اہم وجہ بھی یہی ہے تاہم ان کی نظر میں یہ بری چیز نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے سوال کیا گیا کہ ’بالی ووڈ میں ہونے والی سیاست کی وجہ سے آپ کو زیادہ کام نہیں مل سکا؟سوال کا جواب دیتے ہوئے اعجاز خان نے کہا کہ ’سیاست ہر جگہ ہوتی ہے پھر چاہے وہ گھر ہو یا کوئی شعبہ، اور بالی ووڈ میں بھی بہت سیاست ہے لیکن میری نظر میں یہ بُری بات نہیں ہے۔
اعجاز خان نے کہا کہ ’اکثر انسان خود میں اس قدر کھو جاتا ہے کہ اُسے کوئی کردار اپنانے میں کافی مشکل پیش آتی ہے اور میں بھی اعجاز خان میں پھنس گیا ہوں جس کی وجہ سے مجھے کوئی کردار اپنایا نہیں گیا۔اداکار کے جواب سے ہی سوال نکالتے ہوئے میزبان نے پوچھا کہ ’آپ کو اعجاز خان میں پھنسنے کی وجہ سے بالی ووڈ میں زیادہ کام نہیں مل سکا یا پھر آپ بھی دیگر اداکاروں کی طرح سیاست کا شکار ہوگئے؟
اعجاز خان نے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ سیاست کیوں کرتے ہیں، اور رہی بات کام کی تو مجھے کسی کی سیاست سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ میرے پاس ان سب کے لیے وقت ہے۔واضح رہے کہ اعجاز خان کی فلموں میں ’تنو ویڈز منو‘، ’جسٹ میریڈ‘، ’کچھ نہ کہو‘ اور ’میں نے دِل تجھ کو دیا‘ شامل ہیں، اس کے علاوہ وہ کئی بھارتی ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عمان نے اسرائیلی پروازوں کا گزرنا منسوخ کیا
🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Ha’aretz نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ
اکتوبر
میڈیا شیطانت ناکام
🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی چینل MBC کی جانب سے مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں
اکتوبر
غزہ میں غذائی تحفظ کی صورتحال تشویشناک
🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے
اپریل
پولیس وین جلانے کا کیس؛ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد
🗓️ 3 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) پولیس وین جلانے کے کیس میں سابق وزیر خارجہ
مارچ
بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے امریکہ میں امیروں کے ٹیکس بڑھائے گئے
🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: کانگریس کی مشترکہ نمائندگان نے سالانہ $1 ملین سے زیادہ
نومبر
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر میجر جنرل بابر افتخار کا ردعمل
🗓️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل
فروری
غیر ملکی مشنوں میں برطانوی پارلیمنٹیرینز کی اخلاقی بدعنوانی کا پردہ فاش
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: برطانوی نمائندہ جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے ایک
دسمبر
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی
🗓️ 14 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
مئی