?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کے اعلان کے 2 ماہ بعد اس کی وجہ بتادی۔ انہوں نے رواں برس جولائی میں اپنے پہلے ڈرامے کے بعد یہ اعلان کیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ جب شوبز انڈسٹری میں آئی تو مکمل طور پر تیار نہیں تھی اور ہماری انڈسٹری باقی انڈسٹری سے کافی مختلف ہے ۔
نجی چینل کے پروگرام ‘ٹائم آؤٹ ود احسن خان’ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان کی وجہ بتائی۔ایمن سلیم نے کہا کہ میرا تعلق کارپوریٹ سے ہے، اس لیے میں جب شوبز انڈسٹری میں آئی تو مکمل طور پر تیار نہیں تھی اور ہماری انڈسٹری باقی انڈسٹری سے کافی مختلف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے نیویارک میں انویسٹمنٹ بینکنگ کی پھر بحثیت کلسنٹنٹ کام کیا تو اس انڈسٹری سے یہ شوبز انڈسٹری تو بالکل مختلف ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ یہ میں کرنا چاہتی ہوں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے شوبز سے بریک لیا کہ جائزہ لے سکوں کیا مجھے واقعی یہ کام کرنا ہے اور اگر ہاں تو پھر مستقل یہی کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق مذکورہ اعلان انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے ذریعے کیا تھا۔
اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق مذکورہ اعلان انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے ذریعے کیا۔انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقبل کے فیصلے سے بھی آگاہ کریں گی۔ایمن سلیم نے اپنے ڈیبیو ڈرامے میں بے حد مقبولیت کے بعد اچانک اداکاری سے کنارہ کشی کے فیصلے کی اس وقت کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی، ایمن سلیم نے رواں برس اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔


مشہور خبریں۔
سیلاب سروے 60 فیصد مکمل، متاثرین کو باوقار طریقے سے امداد دی جائے گی: پی ڈی ایم اے
?️ 17 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈی جی عرفان
اکتوبر
3 سال بعد جمال خاشقجی کا قتل ایک ایسا کیس جو سعودی جرائم پر پردہ ڈال کر بند کیا گیا
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے
اکتوبر
مذہبی ہم آہنگی، قومی بیانیہ کی تشکیل کےلئے قومی پیغام امن کمیٹی تشکیل
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مذہبی ہم آہنگی، قومی بیانیہ کی تشکیل کےلئے
ستمبر
صیہونیت مخالف عالمی تحریک، اس بار طلباء انتفاضہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی اقوام کے اتحاد ، امریکہ میں طلباء انتفاضہ
مئی
زہران ممدانی: ٹرمپ سے میرا اختلاف ذاتی نہیں ہے
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے میئر نے میئر کا خطاب جیتنے پر واشنگٹن
نومبر
میں غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں: نیتن یاہو
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ماضی میں انتہا پسند اسرائیلی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں
جنوری
کشمیریوں کی جدوجہد میں ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
اگست
سیدی ٹمن جیل کی خوفناک کہانیاں
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد ایک
اگست