?️
کراچی (سچ خبریں) ایشیا کی 50 با اثر شوبز شخصیات میں متعدد پاکستانی اداکار بھی شامل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سجل علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی پہلی اداکارہ بنیں۔ اخبار کے مطابق ’ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات‘ کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد ہیں۔
گلوکارعاطف اسلم اور اداکارہ یمنیٰ زیدی سمیت متعدد اداکار برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے بااثر شوبز شخصیات کی مکمل فہرست 10 دسمبر کو جاری ہوگی، جس میں متعدد پاکستانی اداکار و گلوکار بھی شامل ہیں۔
فہرست میں تیسرے نمبر پر بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں، چوتھے نمبر پر ایشیائی نژاد امریکی اداکارہ مندے کالنگ جب کہ پانچویں نمبر پر بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ہیں۔فہرست میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ برطانیہ، سنگاپور، بنگلادیش، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ ساتویں نمبر پر پاکستانی اداکارہ سجل علی ہیں، جو ٹاپ 10 میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔برطانوی اخبار کی فہرست میں بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن بھی شامل ہیں جو 32 ویں نمبر پر ہیں اور وہ فہرست مین سب سے زائد العمر شخص ہیں۔
ایشیا کی پچاس بااثر شوبز شخصیات میں بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں چودھیں، اکشے کمار 18 ویں، ارمان ملک 19 ویں، شاہ رخ خان 27 ویں اور ماڈل عاصم ریاض 44 ویں نمبر پر ہیں۔فہرست میں پاکستانی اداکارہ سجل علی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جب کہ حدیقہ کیانی 30 ویں نمبر پر ہیں۔بااثر شوبز شخصیات میں گلوکار عاطف اسلم 25 ویں نمبر پر ہیں جب کہ یمنیٰ زیدی 35 ویں اور بلال عباس 39 ویں نمبر پر ہیں۔ایسٹرن آئی‘ کی ماضی کی فہرستوں میں بھی پاکستانی شخصیات شامل ہوتی رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی جنگی کونسل کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے حکام کے درمیان بڑھتے
مئی
سفارتکاری کے راستے کھلے ہیں:ایران
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیٹرین کالونا کے
جولائی
پی ڈی ایم حکومت کے خلاف مل کام کرنے کی کوشش میں
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ میں چیرمینی کا الیکشن کا ہارنے کے بعد پاکستان
مارچ
غزہ جنگ بندی کی تجویز کی نئی تفصیلات/ جنگ کے خاتمے کی کوئی حقیقی ضمانت نہیں
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: مصر اور قطر کی جانب سے پیش کی گئی اور
اگست
پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس: صدر مملکت کا پارٹی کے بانی رہنماؤں کو خراجِ عقیدت
?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز
نومبر
امریکی شہری یوکرین میں فوجی مداخلت کے مخالف
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج سے ظاہر
اگست
مصر اور امریکہ کے درمیان شدید ترین کشیدگی
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:مصری ذرائع نے مصر اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں
فروری
عمران خان کو جیل ٹرائل کے خلاف خصوصی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
اکتوبر