?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار و ہدایت کار نبیل ظفر نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے ایوارڈز شوز اور فنکاروں کو دیے جانے والے ایوارڈز پر آج بھی وہ اپنی بات پر قائم ہیں، ایسے ایوارڈز کا کیا فائدہ جنہیں وصول کرنے کے بعد وضاحتیں دینی پڑیں۔
نبیل ظفر نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دیگر معاملات سمیت ایوارڈز شوز کے حوالے سے ماضی میں دیے گئے اپنے بیان پر بھی بات کی۔
انہوں نے ایوارڈز سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ایوارڈز کسی بھی شخصیت کو ان کے کام کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیے جانے والے ایوارڈز میں کسی کو گھر یا بڑی ملکیت نہیں ملتی، وہ صرف اداکار کی خدمات کے اعتراف میں اسے دیا جاتا ہے۔
ان کے مطابق جب کسی غلط شخص کا اعتراف کرکے اسے ایوارڈ دیا جاتا ہے تو ایوارڈ کے اصل حقدار کا حق مارا جاتا ہے، جس پر اسے تکلیف ہوتی ہے۔
نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ نہ صرف ایوارڈز شو بلکہ ہمارا پورا سماج متعصب ہوچکا ہے، اصل حقدار کا حق مارا جاتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ اب تو یہ سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے کہ اگر کسی فنکار کو ریاستی اور صدارتی ایوارڈز جیسا کہ پرائڈ آف پرفارمنس بھی ملتا ہے تو اسے وضاحتیں دینی پڑتی ہیں۔
نبیل ظفر کے مطابق جس ایوارڈ کو وصول کرنے کے بعد صفائیاں دینی پڑیں، بتانا پڑے کہ میرا کسی سیاسی جماعت یا طبقے سے کوئی تعلق نہیں، ایسے ایوارڈ وصول کرنے کا کیا فائدہ؟
انہوں نے کہا کہ ایسی صفائیاں دینے سے اچھا ہے تو ایوارڈ ہی نہ ملے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایوارڈز شوز ضرور ہونے چاہیے لیکن ایوارڈز اصل حقداروں کو دیے جانے چاہیے۔ انہوں نے حالیہ ایوارڈز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کل چند لوگ ایک جگہ ملتے ہیں، انہیں اس پر بھی اعتراض نہیں لیکن اس کا نام ایوارڈ شو نہیں کچھ اور ہانا چاہیے۔
نبیل ظفر کے مطابق فنکار کا اصل ایوارڈ اسے عوام کی جانب سے ملنے والی محبت اور تعریفیں ہوتی ہیں جو عمومی طور پر اسی وقت ہی مل جاتی ہیں، باقی ایوارڈز کی اہمیت نہیں ہوتی۔
انہوں نے اپنی مثال دی کہ انہیں ان کی اداکاری اور ڈراموں کی وجہ سے عوام سے محبت اور پیار ملتا ہے، وہی ان کے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں نبیل ظفر ایوارڈز شوز سمیت سرکاری ایوارڈز پر بھی طنز کرتے رہے ہیں اور کہتے رہے ہیں کہ ایوارڈز من پسند لوگوں کو دیے جاتے ہیں جو ایوارڈ وصول کرنے کے بعد وضاحتیں بھی دیتے رہتے ہیں کہ انہیں تعلق کی بنا پر ایوارڈ نہیں ملا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کیلئے پُرامید
?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اس امید کا
جولائی
یمنی خاتون کی گمشدگی کی کہانی اور سعودی سفیر کی رسوائی
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اب کئی دنوں سے یمنی میڈیا گذشتہ اپریل سے سعودی
مئی
گیس و بجلی کی قیمتیں بڑھا کر صنعتیں تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا
مارچ
خود انحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
?️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ درست سمت میں
جون
شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
اپریل
یوکرین جنگ کو کون نہیں ختم ہونے دے رہا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے بھارتی نژاد ریپبلکن
اگست
ایران کو تقسیم کرنے کا خواب چھوڑ دیں؛امریکی ویب سائٹ کا انتباہ
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ ریسپانسیبل اسٹیٹکرافٹ نے مغربی و صہیونی حلقوں
جولائی
یوکرین پر کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تعیناتی پر امریکی تنازعہ
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے یہ ریمارکس پیر
دسمبر