?️
کراچی: (سچ خبریں) میگا بجٹ رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ہارر کامیڈی فلم ’دیمک‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔
ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے ’لو گُرُو‘ کے ذریعے تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے جب کہ ’دیمک‘ کے ذریعے فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ جیسے اداکار بھی طویل عرصے بعد بڑے پردے پر دکھائی دے رہے ہیں۔
’لو گُرو‘ گزشتہ تین سال میں ریلیز ہونے والی پہلی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ فلم ہے، اس سے قبل آخری بار ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی۔
گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان میں چھوٹے بجٹ اور چھوٹی کاسٹ پر مبنی فلمیں ریلیز ہوتی رہیں، اس بار ’لو گرو‘ کے علاوہ ’دیمک‘ جیسی میگا کاسٹ فلم بھی سینماؤں کی زینت بنی ہے۔
’دیمک‘ میں فیصل قریشی کے علاوہ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور سونیا حسین بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات رافع راشدی نے دی ہے۔
’لو گُرُو‘ میں بھی جاوید شیخ، احمد علی بٹ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے۔
دونوں فلموں کا باکس آفس پر مقابلہ ہوگا، تاہم شائقین اور فلمی مبصرین کے اندازوں کے مطابق ’لو گُرُو‘ کمائی میں ’دیمک‘ کو پیچھے چھوڑ دے گی اور ہمایوں سعید و ماہرہ خان کی فلم کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔
دونوں فلموں کا پریمیئر رواں ہفتے کراچی میں ہوا تھا، پہلے دیمک کا پریمیئر ہوا تھا جب کہ 5 جون کی شب کو ’لو گرو‘ کا پریمیئر منعقد کیا گیا۔
ہمایوں سعید نے ’لو گُرُو‘ کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ مذکورہ فلم ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس میں 25 کروڑ روپے سے بھی زائد کا بجٹ لگا اور انہیں پوری امید ہے کہ فلم 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرے گی۔
پروموشن کی ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان نے بھی فلم کی کمائی 100 کروڑ روپے تک جانے کی اجتماعی دعا بھی کرائی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
مشہور خبریں۔
سلمان اکرام راجا کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
?️ 1 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ کوآرڈینیٹر سلمان
اپریل
قابضین پر یمنی حملے/ایک نئی ڈیٹرنس مساوات کی تشکیل
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: یمن پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے نے صیہونیوں
جولائی
مغربی کنارے میں اسرائیل کے سنہری دور کا خاتمہ ہونے والا ہے: عبرانی میڈیا
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں اپنے سنہری دور
جنوری
یورپ اسرائیل کے مغربی کنارے میں غیر قانونی الحاق کے خلاف
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک
اگست
عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
?️ 17 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے
جنوری
ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں:نئے ایرنی صدر
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:ایران کے صدر نے پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے
اگست
لبنانی حکومت اہم دوراہے پر
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکومت آج منگل کو اپنے اجلاس میں ایک اہم
اگست