?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی کے تین ریلوے اسٹیشنز پر بم کی اطلاع کے بعد بھارت کے ساحلی شہر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ تاہم کئی گھنٹے تلاش کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ بم کی خبر جھوٹی تھی اور غلط خبرپھیلانے والے شخص کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات ممبئی پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کے بائیکولا، چھترپتی شیواجی مہاراج (سی ایس ایم ٹی) اور دادر ریلوے اسٹیشنز سمیت جوہو میں امیتابھ بچن کے گھر بم نصب کیے گئے ہیں۔
مشکوک فون کال کے بعد جوہو کی مقامی پولیس، ریلوے پولیس، انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاش شروع کر دی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے بعد معلوم ہوا کہ اطلاع جھوٹی تھی۔تاہم پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کے اطراف کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور غلط خبر دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونے والے بھارتی اداکار ہیں۔ انہیں ابتدائی مقبولیت 1970ء میں ملی اور آج ان کا شمار بھارتی فلمی صنعت کی تاریخ کی معروف ترین ہستیوں میں ہوتا ہے۔اپنے اداکاری کے سفر کے دوران میں انہوں نے کئی بڑے ایوارڈ حاصل کیے جن میں تین نیشنل فلم ایوارڈ اور بارہ فلم فیئر ایوارڈ شامل ہیں۔ ان کے پاس سب سے زیادہ دفع بہترین اداکار نامزد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اداکاری کے علاوہ بچن نے گلوکاری، پیش کار اور میزبانی بھی کرتے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا حماس اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی؟
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے ایک بار پھر صہیونی
ستمبر
صہیونی غزہ پر فاسفورس بم کیوں گرا رہے ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: جبالیا کیمپ پر 6 ٹن فاسفورس بم گرانا صہیونیوں کے
دسمبر
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکہ اور مغربی ممالک کا رول
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ غزہ کی پٹی
فروری
برطانوی سیاست دانوں کو بھی نشانہ بنانا ہمارا حق ہے:روس
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جون
اسرائیلی اسلحہ سازی کے انجینئرز کے تربیتی مراکز کو شدید نقصان
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے خاتمے اور ایران کے مقبوضہ
جون
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہی
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
جولائی
اسرائیل عراقی مزاحمت سے خوفزدہ کیوں ہے ؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسیویں اجلاس میں، بنجمن
ستمبر
کیا اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے قوانین کی پابندی کر رہی ہے؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کو مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کی ضرورت
جنوری