🗓️
کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں کی مقبول اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں آنے اور اداکاری کرنے کا موقع والد اور اپنے پھوپھا کی وجہ سے نہیں ملا۔
مومل شیخ پہلے بھی کہ چکی ہیں کہ آج وہ جس مقام پر ہیںں اس میں والد یا خاندان کسی فرد کا کوئی کردار نہیں، انہوں نے خود اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا۔
اب انہوں نے ایک بار پھر بتایا ہے کہ انہیں اداکاری کرنے کا موقع والد کی وجہ سے نہیں بلکہ شوہر کی وجہ سے ملا۔
مومل شیخ نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکاری سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کی کامیابی کے لیے ان کی والدہ نے بہت قربانیاں دیں، انہوں نے ان کی بہتر پرورش کے لیے بہت کچھ قربان کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر ٖغلط ہے کہ ماں بننے کے بعد بعد اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے، خدا نے ہر عورت کو اتنی طاقت دی ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پروش، گھر کی ذمہ داریوں سمیت کیریئر کو بھی آگے بڑھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی اور شوبز میں نام کمانے میں ان کے شوہر کا بھی ہاتھ ہے، وہ ان کی اجازت، مدد اور تعاون کی وجہ سے ہی باہر نکلی ہیں اور کام کر رہی ہیں۔
مومل شیخ کے مطابق اب بھی جب وہ گھر سے کام کے لیے نکلتی ہیں تو ان کے شوہر بچوں سمیت گھر کا خیال رکھتے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں والد کی وجہ سے نہیں بلکہ شوہر کی وجہ سے اداکاری کرنے کا موقع ملا۔
مومل شیخ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی ایک دوست ہدایت کارہ تھیں، جو کسی ڈرامے کے لیے کاسٹنگ کر رہی تھیں، انہوں نے ان کے شوہر کو آڈیشن کے لیے کہا اور پھر شوہر نے ہی انہیں آڈیشن دینے کے لیے بھیجا اور انہیں اداکاری کا موقع ملا۔
مشہور خبریں۔
نیٹو کی توسیع اور تیسری جنگ عظیم شروع ہونے کا امکان
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا کی حالیہ صورتحال اور روس
جولائی
مصر کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
فروری
توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک، تحائف لینے والوں میں اہم شخصیات کے نام شامل
🗓️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے سال 2002 سے 2022 کے دوران توشہ
مارچ
نصراللہ کی خود اعتمادی نے ہمیں پریشان کر دیا ہے:صیہونی سکیورٹی ریسرچ سینٹر
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:تل ابیب یونیورسٹی سے وابستہ صیہونی سکیورٹی ریسرچ سنٹر نے اس
ستمبر
ایران نے امریکی ڈیٹرنس کے ساتھ کیا کیا؟صیہونی ذرائع ابلاغ
🗓️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ ایران
اپریل
شہباز گل نے مریم نواز کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
🗓️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے
جولائی
امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کا یمن کی فضائی حدود سے فرار
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے امریکی
دسمبر
ترک صدر کا شام میں اپنی موجودگی کا جواز پیش کرنے کی کوشش
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں اپنی فوجی
دسمبر