?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ لوگوں سے چیٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں اداکارہ کو تنہائی میں ملاقات اور بولڈ کام کرنے کا بھاری معاوضہ پیش کرنے کا کہا گیا۔
مریم نفیس کی جانب سے شیئر کردہ پیغامات کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سخت ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں اور ایسے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
اداکارہ نے واٹس ایپ پر علی شیخ نامی شخص کے آئے میسجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس شخص نے مریم کو سلام کرنے کے بعد کہا کہ اس نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں مریم کو دیکھا اور اب وہ ان کے ساتھ تنہائی میں کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لیے انہیں معاوضہ بتائیں۔
اداکارہ نے مذکورہ شخص کے میسیجز پر انہیں غصے بھرا جواب بھی دیا اور انہوں نے اپنے جواب کو بھی شیئر کیا۔
مریم نفیس نے مذکورہ شخص کو جواب دیا کہ انہیں پیدا کرنے پر ان کی والدہ بھی شرمندہ ہوئی ہوں گی اور یہ کہ ہر عورت کو خریدا نہیں جا سکتا اور اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے تمام اکاؤنٹس کو بے نقاب کریں گی جو ایسے نامناسب مطالبات کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ مریم نفیس نے ایک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس نے خود کو پاکستانی میگزین کے طور پر متعارف کروایا اور اداکارہ کو دبئی میں بولڈ فوٹو شوٹ کی پیشکش کی۔
اداکارہ نے اس اکاؤنٹ کا بھی اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ سب یہی کام کررہے ہیں کیا؟
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو دوبارہ عدالت سے فرار
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: یہ وہ سرخی ہے جسے عبرانی میڈیا نے پیر کی شام
فروری
اقوام متحدہ کی طالبان کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی اجازت
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اجازت دی ہے کہ طالبان کے ایلچی آئندہ
مئی
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 84ارب کا اضافہ، نیپرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ
فروری
ہم امام جعفر صادق علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں: سینئر طالبان عہدیدار
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: طالبان کے پہلے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے ایک
مئی
سعودی انٹیلی جنس افسر کی بن سلمان کو 100 ملین ڈالر کی پیشکش
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سابق سینئر عہدہ دار
مئی
وزیر داخلہ نے ملک بھر میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک بھر میں
جنوری
شامی مہاجرین کے ساتھ یونان کا غیرانسانی سلوک
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ یونانی حکام شامی
ستمبر
عین الاسد میں امریکیوں کی مشکوک نقل و حرکت
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں امریکی مشکوک نقل
ستمبر