اخلاقیات پر پورا اترنے والے ڈرامے کرتا ہوں، حمزہ علی عباسی

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ مبلغ و اسکالر جاوید غامدی بتاتے ہیں کہ مذہب اسلام میں تمام فنون لطیفہ جائز ہیں اور ان کی بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ صرف ان ہی منصوبوں میں کام کریں جو اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہوں۔

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دیگر معاملات کے علاوہ اسلامی و اخلاقی تعلیمات کے مطابق بننے والے ڈراموں پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنائے جانے والے زیادہ تر ڈرامے اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتے ہیں، ان میں اداکاروں کا لباس بھی زیادہ تر ٹھیک ہوتا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ 90 فیصد ڈرامے اچھے ہوتے ہیں، چند ڈرامے خراب ضرور ہوتے ہیں جب کہ ڈراموں میں کام کرنے والے 60 فیصد سے زائد اداکاروں کا لباس بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے۔

اداکار کے مطابق ڈراموں میں کام کرنے والی خواتین ایسا لباس پہنتی ہیں جس میں ان کے جسم کے خدوخال نظر نہیں آ رہے ہوتے جب کہ مردوں کا لباس بھی ٹھیک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ڈراموں میں اداکار شلوار اور قمیض پہنتے ہیں لیکن اگر دوسرا لباس بھی پہنتے ہیں تو اس میں شرٹ لمبی ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ڈراموں میں ساس اور بہو کے جھگڑے دکھائے جاتے ہیں تو اس میں کوئی بھی غیر اسلامی بات نہیں۔

ان کے مطابق اگر ڈراموں میں غیر ازدواجی تعلقات کو دکھایا جاتا ہے تو ایسے کام کو اچھے کام کے انداز میں نہیں بلکہ غلط کام کے انداز میں دکھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے مقابلے فلموں میں مسئلہ ہوتا ہے، وہ اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق نہیں ہوتیں۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تر فلمیں کرنے سے کتراتے ہیں لیکن اگر وہ کسی فلم میں کام کریں گے تو اس میں اخلاقی اور اسلامی تعلیمات اور احکامات کو مدنظر رکھیں گے۔

اداکار نے کہا کہ وہ مذہب اسلام کی تعلیمات کی ان تشریحات پر عمل کرتے ہیں جو کہ مبلغ و اسکالر جاوید غامدی کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاوید غامدی کے مطابق مذہب اسلام میں تمام فنون لطیفہ جائز ہیں اور یہ کہ خدا نے بھی فنون لطیفہ کے حوالے سے واضح احکامات دے رکھے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اب ان کی زیادہ تر کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق بننے والے منصوبوں میں کام کریں اور یہ کہ پاکستان کے زیادہ تر ڈرامے عین اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق بنتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںانسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں نے سعودی عرب کی کھیلوں

سول سوسائٹی ارکان کی بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

?️ 1 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول

کورونا اور ویکسین سے متعلق افواہیں پھیلانے پر فیس بک کی جانب سے پابندی عائد

?️ 20 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) فیس بک انتظامیہ نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کورونا

برطانیہ میں جمہوریت ایک افسانہ: امریکی میگزین

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے برطانوی عوام کی سیاست اور زندگی پر

کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں لوگوں کے درمیان خوشی

سید حسن نصراللہ نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ صیہونی

آگ سے مت کھیلو! : حماس کا اسرائیل سے خطاب

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: عرب اور حماس کے سربراہ نے اسرائیلی حکام کو بتایا

بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے دورے کے خلاف شدید احتجاج جاری، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

?️ 26 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے