🗓️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ رمشا خان کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو وضاحتیں پیش کرنے کے پابند نہیں۔
احد رضا میر نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے آنے والے ڈراموں اور شوبز انڈسٹری میں اپنی دوستیوں پر بھی لب کشائی کی۔
دوران انٹرویو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ان کی اور دوسری اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین مختلف چہ مگوئیاں کر رہے ہیں، کیا وہ مذکورہ معاملے پر بات کرنا چاہیں گے؟
خاتون صحافی نے سوال میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا جب کہ احد رضا میر نے بھی جواب دیتے ہوئے کسی کا نام نہیں لیا۔
اداکار نے جواب دیا کہ وہ کسی کو یہ بتانے کے پابند نہیں کہ وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہے ہیں یا کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ لوگوں کی ان کی ذاتی زندگی میں بھی کوئی دلچسپی ہوگی اور یہ کہ وہ خود بھی اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے کے عادی اور حامی ہیں، وہ ذاتی زندگی کو سامنے نہیں لاتے۔
احد رضا میر کا کہنا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی میں کسی کو وضاحت دینے کے پابند نہیں اور یہ کہ وہ ذاتی زندگی پر میڈیا پر بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے رمشا خان کا نام نہیں لیا اور نہ ہی سوال کرنے والی صحافی نے ان سے رمشا خان سے متعلق کچھ پوچھا۔
گزشتہ چند ماہ سے رمشا خان اور احد رضا میر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں نہ صرف ایک دوسرے کے قریب دیکھا گیا بلکہ انہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے بھی گھومتے دیکھا گیا۔
دونوں اداکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز برطانوی دارالحکومت لندن کی تھیں، جہاں چند ماہ قبل ہونے والے ہم ایوارڈز میں انہیں بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے رمشا خان اور احد رضا میر کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں ہیں، تاہم اس پر دونوں اداکاروں نے کوئی وضاحت نہیں دی۔
اس سے قبل احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی سے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، جن سے ان کی طلاق کی خبریں ہیں، تاہم طلاق پر بھی احد رضا میر اور سجل علی نے آج تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکومتی ممبران نے کرپشن کیسز دبانے کا ذمہ دار بیوروکریسی کو ٹھرا دیا
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکومتی ممبران نے کرپشن
دسمبر
امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی
🗓️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی
اگست
’پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ‘ کے تحت کراچی کے مسائل کا حل نکالیں گے، بلاول بھٹو
🗓️ 11 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ
جنوری
امریکی جوہری ہتھیار اور فوج سویڈن میں!
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسٹاک ہوم اور واشنگٹن کے درمیان ایک نئے دفاعی معاہدے
جون
سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا چاہیے: فلسطینی وزارت خارجہ
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ
مئی
مغربی عوام کا صیہونی کنیسٹ کے سربراہ کے رباط کے دورے کے خلاف احتجاج
🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:مغرب کے مظاہرین نے صہیونی کنیسٹ کے سربراہ امیر اوحانا کے
جون
وزیراعظم کا شہریوں کو جھانسہ دیکر باہر بھجوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
🗓️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے معصوم پاکستانیوں کو
دسمبر
آئینی حق کے مطابق عامر لیاقت سے طلاق ہوچکی ہے: طوبی انور
🗓️ 26 فروری 2022کراچی (سچ خبریں )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے
فروری