?️
سچ خبریں: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے بعد ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستے کنٹینرز لگا کر جزوی طور پر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے 5 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
جماعت اسلامی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکسپریس چوک سے جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا گیا ہے اور دھرنے کے لیے پہنچنے والے قافلے سے 5 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ انتخابی دھاندلی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا کراچی میں احتجاج
جماعت اسلامی کے ترجمان نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پرامن مظاہرین کو اشتعال دلانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کارکنان کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔
اسلام آباد میں ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی جانے والا راستہ بند کر دیا گیا جبکہ مری روڈ پر چاندنی چوک اور سکستھ روڈ پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا ضرور ہو گا، اور قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہیں، امیر جماعت حافظ نعیم الرحمٰن اور نائب امیر لیاقت بلوچ بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔
جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ کے گھر چھاپے میں دو ملازمین، اور لاہور، گجرات، وہاڑی، سرگودھا، حافظ آباد، اور فیصل آباد سے متعدد کارکنان کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں: 12 جولائی کے دھرنے کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کا بیان
دوسری جانب، تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی، گرفتار کارکنوں کی رہائی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
جیل میں بندھ سیاسی رہنما کہاں ووٹ ڈالیں گے
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں
مارچ
صیہونیت اور اس کے اتحادیوں کی دہشت گردانہ نوعیت ثابت ہوچکی ہے: فلسطینی مجاہدین
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین تحریک نے انقلاب اور عالمی استکبار سے وابستہ
مئی
اسرائیل عارضی جنگ بندی معاہدوں پر پابند نہیں
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسیروں اور آزادی کمیٹی کے سربراہ قدورہ فارس نے اعلان
نومبر
برطانیہ سے اسرائیل: پرسکون رہیں
?️ 15 جون 2025سچ خبرین: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے
جون
اسرائیل کی ڈیٹرنٹ پاور صفر تک پہنچی
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے
جون
ٹرمپ نے بن سلمان کی پیش کردہ کافی نہیں پیی! وجہ؟
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے تصاویر شیئر کی ہیں جن
مئی
کے پی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیزکردیں
?️ 1 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی الیکشن کی
دسمبر
آبنائے تائیوان سے امریکی اور کینیڈین جہازوں کے گزرنے پر چین کا اعتراض
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: تقریباً ایک ہفتہ قبل چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے
اکتوبر