?️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان سے ہاؤس ریزولوشن 901 کی منظوری کے بعد، پی ٹی آئی امریکا اب اس غیر پابند قرارداد کو قانون سازی کے ذریعے پابند بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے امریکی کانگریس کے ایوان زیریں میں 7 کے مقابلے میں 368 اراکین نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جس میں 8 فروری کے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا اور پاکستان میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی قرارداد کے جواب میں ہم کیا کریں گے؟ اسحاق ڈار کا ردعمل
پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو ’قومی امور میں مداخلت‘ قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی سے جوابی قرارداد منظور کی۔
پی ٹی آئی امریکا کے سینئر رہنما عاطف خان نے تسلیم کیا کہ 8 فروری کے انتخابات کی تحقیقات اور پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے والی قرارداد کی موجودہ حالت وائٹ ہاؤس کے لیے غیر پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس غیر پابند قرارداد کو قانون سازی کے ذریعے پابند بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اب ہم سینیٹ سے ایوان کی قرارداد کی توثیق چاہتے ہیں۔
عاطف خان نے انکشاف کیا کہ پارٹی اقوام متحدہ کے پینل کی رپورٹ کی کاپیاں تقسیم کر رہی ہے، جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے ارکان کی نظر میں عمران خان کو قید میں رکھنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’ہم انہیں اقوام متحدہ کے ترجمان کا ایک بیان بھی فراہم کر رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانی پی ٹی آئی کے معاملے میں مثبت پیش رفت کے خواہاں ہیں۔‘
عاطف خان نے بتایا کہ فزیشنز فار ڈیموکریٹک پاکستان جیسے گروپس نے اس قرارداد کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کیا، اور اب وہ امریکی سینیٹ کے اراکین سے قرارداد کی منظوری کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا بھی اس معاملے کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں اقوام متحدہ کے حالیہ بیانات سے بہت حوصلہ ملا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی قرارداد کا جواب دینے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید
برطانیہ اور یورپ میں مختلف پاکستانی گروپس، اعلی قانونی اداروں کے ساتھ مل کر آئی سی سی میں مقدمات دائر کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ فرینڈز آف عمران خان لیگل سپورٹ گروپ کے نام سے ہم خیال وکیلوں کا ایک بین الاقوامی گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جنگ اور صحافیوں کی جان
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی جنگ صحافیوں کے لیے قتل گاہ بن چکی
اکتوبر
مسجد اقصیٰ میں 80,000 افراد نے عید الاضحی کی نماز میں شرکت کی
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے سخت حفاظتی پابندیوں کے باوجود مسجد
جون
لبنان میں دھماکہ ہونے والے پیجرز کس کمپنی کے تھے؟
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: تائیوان کی کمپنی گولڈ اپولو نے لبنان میں دھماکہ ہونے
ستمبر
شامی دفاع نے حمص پر اسرائیلی میزائل حملے کا مقابلہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ شامی
اکتوبر
تاجکستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی
?️ 14 جولائی 2021روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جولائی
افغانستان میں پانی کا بحران؛ 93% بچوں کی صاف پانی تک رسائی نہیں
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ
مارچ
احتیاط نہ کی تو آئندہ دنوں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے:وزارت صحت
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے
جون
سردار سلیمانی کے قتل کے بعد پومپیو کی ذاتی زندگی درہم برہم
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں
جنوری