?️
سچ خبریں: وزیر مملکت برائے خزانہ، علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک مشکل بجٹ تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے، علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور یہ بجٹ حکومت کے لیے بھی آسان فیصلہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ میں غریبوں کا کتنا حصہ ہے؟
علی پرویز ملک نے بتایا کہ اگلے تین سے چار سالوں میں 100 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی اور بجٹ کو آئی ایم ایف کی شراکت داری کے ساتھ تیار کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے 3500 ارب روپے کے ٹیکس کے مطالبے کو پورا کرنا پڑا، جس کے بعد ملک میں استحکام آیا اور مہنگائی پر قابو پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے لے کر کابینہ کے اراکین تک کوئی بھی تنخواہ یا مراعات نہیں لیتا، اور 30 سے 40 غیر ضروری محکموں کو بند کیا جائے گا۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ جو وزارتیں ضروری نہیں ہیں انہیں صوبوں کے ساتھ مل کر ختم کیا جا رہا ہے۔ 3500 ارب کے ٹیکس میں سے 70 ارب کے اضافی ٹیکس تنخواہ دار طبقے پر عائد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی جا رہی ہے، نوکری کے دوران انتقال کر جانے والوں، جنگ میں زخمی ہونے والوں، اور فوجی و سول افسران کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والے ایک پلاٹ پر بھی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ کے بارے میں وزیر اعظم کا اہم اعتراف
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت 15 روپے فی یونٹ برقرار رکھی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی عائد
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے برقع سمیت چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر
جنوری
امریکی وزیر خارجہ کا مغربی ایشیا کا ممکنہ دورہ
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے آغاز
فروری
پاپ فرانسیس کی آخری وصیت
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی آخری وصیت کے مطابق، ان کی مخصوص
مئی
ملک میں کورونا کی صورت حال سنگین ہونے کا خطرہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال سنگین ہو رہی
جولائی
کراچی: پینشن رقم بیرون ملک منتقل کرنےکے بارے میں اہم انکشاف
?️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقات کے
مارچ
توشہ خان ریفرنس میں نااہلی: عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 3 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خان ریفرنس میں نااہلی کے
نومبر
وفاقی کابینہ کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، سخت کارروائی کا مطالبہ
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے
دسمبر
مری علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں: شیخ رشید
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ مری
جنوری