?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی جس کے بعد ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگئی۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکیولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، کابینہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی 2019 میں ترامیم کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق اس منظوری کے بعد ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگئی۔
پالیسی کی منظوری کے بعد اب اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلز کے تحت تعیناتیوں کے لیے عمر کی بالائی حد نہیں ہوگی اور موجودہ تعیناتی میں 65 سال کے بعد توسیع ہوسکے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، جس نے عمر کی حد میں ترامیم تجویز کی تھیں۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل ہی وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے تحریک انصاف کے دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے 65 سال تک کی عمر کی حد ختم کرنے کی سمری تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، نئی تعیناتیوں سے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار میں بہتری لائی جاسکے گی، ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزیرمؤثر بنایاجائےگا۔


مشہور خبریں۔
حمزہ شہباز کا گورنر پنجاب کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
?️ 19 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب کے ’حربوں‘ سے پریشان ہوکر حمزہ شہباز نے ان
اپریل
پاک بحریہ نےقومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش کیا
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بھی بھارت کے خلاف ٹی
اکتوبر
ایک تہائی صیہونی خواتین کام کی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں کی جاتی ہیں؛ صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:ایک تازہ سروے کے مطابق، ایک تہائی صیہونی خواتین کام کی
دسمبر
قیدیوں کے معاملے پر نیتن یاہو کی سازش ناکام
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں فلسطینی
مارچ
امریکہ کی صیہونیوں سے پوچھ تاچھ
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ
جون
چین کا تجارتی اور ٹیکس جنگ پر دوٹوک مؤقف
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:چین نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اقتصادی مفادات
اپریل
ہر وقت پیچھا کرنے پر قیصر نظامانی کو شادی کے لیے رشتہ بھیجنے کا کہا، فضیلہ قاضی
?️ 13 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف ہے کہ ہر
مارچ
وورلڈ بینک نے پاکستانی امداد کی اجازت دے دی
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق ورلڈ بینک کے
مئی