?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران غیر سرکاری شعبے بالخصوص نجی شعبے اور بینکوں سے ہٹ کر مالیاتی اداروں (این بی ایف آئیز) میں 2 ہزار 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک انکریمنٹل ٹیکس سے بچنے کے لیے اپنے قرضوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں جلد بازی کر رہے ہیں، جو 31 دسمبر کو ادا کرنا ہوگا۔
رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ایسے بینکوں پر 15 فیصد تک ٹیکس عائد کیا تھا، جو 31 دسمبر تک ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) کو 50 فیصد تک بڑھانے میں ناکام رہیں گے۔
مالی سال 25 کی دوسری سہ ماہی میں بینکوں نے بڑے پیمانے پر قرضے دینا شروع کیے، بڑے ڈپازٹس پر فیس وصول کرکے ڈپازٹس کو کم کیا اور مزید ڈپازٹس کی حوصلہ شکنی کی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر کے دوران غیر سرکاری شعبے کو قرضے 2 ہزار 270 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 142 ارب 80 کروڑ روپے جاری کیے گئے تھے۔
نجی شعبے کے لیے بینکوں کی جانب سے انتہائی سست پیش قدمی کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے، جس سے معاشی ترقی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، تاہم قرضوں میں کمی کی بنیادی وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 22 فیصد شرح سود اور ریکارڈ افراط زر تھی، جو مئی 2023 میں اب تک کی بلند ترین سطح 38 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔
بینکوں کی جانب سے حالیہ تیز پیش قدمی میں اضافے کی بنیادی وجہ اے ڈی آر کی شرط کی وجہ سے انکریمنٹل ٹیکس سے بچنا تھا، شرح سود مزید نیچے جانے سے پہلے بینک بڑے پیمانے پر قرض دے رہے ہیں، نومبر میں 4.9 فیصد افراط زر نے پالیسی ریٹ میں مزید نمایاں کمی کی گنجائش پیدا کی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ (شرح سود) کو جون کے 22 فیصد سے 700 بی پی ایس کم کرکے 15 فیصد کردیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران بینکوں نے این بی ایف آئیز کو ایک ہزار 142 ارب روپے کا ریکارڈ قرض دیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 55 ارب 40 کروڑ روپے کی خالص ادائیگی کی گئی تھی، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جون 2024 کے اختتام تک این بی ایف آئیز کو دیے گئے قرضوں کا حجم 441 ارب 60 کروڑ روپے تھا۔
نجی شعبے کو دیے جانے والے قرضوں میں سب سے بڑا حصہ روایتی بینکوں کا تھا کیونکہ ان کے قرضے 5 ماہ کے دوران 698 ارب روپے تک پہنچ گئے تھے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ان کا خالص قرض 48 ارب 60 کروڑ روپے تھا۔
اسلامی بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے لیے قرضے بھی 28 ارب 30 کروڑ روپے کے خالص قرض سے بڑھ کر324 ارب 90 کروڑ روپے کی سطح پر جاپہنچے۔
تاہم، روایتی بینکوں کی اسلامی شاخوں کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران خالص قرض 25 ارب 70 کروڑ روپے رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کے خالص قرضے جاری کیے گئے تھے۔
بینکنگ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے بھاری قرضوں کے اخراج نے انہیں اپنا اے ڈی آر بڑھا کر 47 فیصد کی سطح پر رکھنے میں مدد دی ہے، تاہم بینکوں کو دسمبر کے آخر تک اسے 50 فیصد کی سطح پر لے کر جانا چاہیے، تاہم ماہرین سمجھتے ہیں کہ بینکوں نے پہلے ہی کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
بینکرز کہتے ہیں کہ اگر بینکوں کا اے ڈی آر 40 سے 50 فیصد کے درمیان رہے گا تو انہیں 6 فیصد انکریمنٹل ٹیکس حکومت کو ادا کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
شمالی اور جنوبی اسرائیل پر حزب اللہ اور انصار اللہ کے بیک وقت ڈرون حملے
?️ 9 جون 2026 سچ خبریں: صہیونی حکومت کے داخلی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ
جون
امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جھوٹ پھیلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے: ایران
?️ 20 مئی 2026 سچ خبریں:اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مشن نے
مئی
پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں ایران اور ترکیہ کو شامل کرنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمن
?️ 24 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا
مارچ
غزہ جنگ بندی نسل کشی کے خاتمے کی جانب ایک قدم ہونا چاہیے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: عفو انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے
اکتوبر
طالبان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ویب سائٹ کابل ناو نے پاکستان کی اسٹریٹجیک ڈیپتھ
نومبر
ذوالفقار بھٹو کو 50 سال بعد انصاف مل گیا، اچھا ہو اگر ہمیں جیتے جی انصاف مل جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد
?️ 7 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ذوالفقار
مارچ
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ
دسمبر
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
?️ 16 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ
اپریل