انسداد کرپشن پر کسی طرح کی کوئی نرمی اور سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

عمران خان

?️

 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے اور اس کیلئے کسی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سیاسی رہنما منیر احمد خان نے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منیر احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تقدیر اور مستقبل وزیر اعظم عمران خان کی ویژنری قیادت کے ہاتھ میں ہونے سے محفوظ اور روشن ہے، ہر پاکستانی اور خصوصاً نوجوان نسل اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ ملک کی باگ ڈور اس لیڈر نے سنبھالی ہوئی ہے جس کا دامن صاف اور کرپشن سے پاک ہے، ان کی بے لوث جدوجہد سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

سیدھی بات، ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچ دیا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور افراط زر سمیت تمام مسائل کی وجہ  سابقہ حکومتوں کی جانب سے کی گئی لوٹ مار اور کرپشن ہے، میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے اور اس کیلئے کسی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار، حفیظ شیخ، اسد عمر، حماد اظہر، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، وقار مسعود، تابش گوہر، ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

عمران صاحب اعتماد آپنے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ مریم نواز

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عام عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے، ٹیکس نظام کی خامیاں دور کرکے ٹیکس کوڈ آسان بنایا جائے،  ٹیکس کولیکٹرز اور افسران کے صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کیا جائے۔

وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو فلائنگ انوائسز کا مسلئہ جلد حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت کے لیے خودکار نظام متعارف کروانے کی ضرورت ہے، ٹیکس نظام ایسا ہوا جس سے کاروبار کو سہولت اور معیشت کو ترقی ملے۔

مشہور خبریں۔

اٹلی حکومت نے کیا کم آمدنی والے شہریوں کا منی پلان منسوخ

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی کے مطابق اٹلی حکومت نے ملک

رفح پر حملے کے حوالے سے صیہونی اعلیٰ حکام کے درمیان اختلاف

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں غزہ کی پٹی

مجھے وزیر خزانہ بنانے کیلئے پارٹی کو بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے، اسحٰق ڈار

?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے

کینیڈا میں اسلام دشمنی کا ایک اور واقعہ

?️ 16 جون 2021سچ خبریں:آج کل جہاں مغربی ممالک میں اسلام دشمنی عروج پر ہے

نیتن یاہو کی پریس کانفرنس کی عکاسی

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن

صیہونی حکومت کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل کی طویل فہرست

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: 12 مئی بدھ کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے

عرب لیگ نے فلسطین پر قبضے اور نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: جون 1967 کی جنگ میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کی

اسرائیل کی تکنیکی جنگ علاقائی مساوات کو کس سمت لے جا رہی ہے؟

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے پیجرز کا دھماکہ گزشتہ دو دنوں میں ملکی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے