?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ہار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا۔ آپ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں، پیسے لے کر ووٹ دینا بد دیانتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ اہم بات پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اس اجلاس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے پر تمام ارکان کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ جس رکن کو مجھ پر اعتماد نہیں، وہ کھل کر اظہار کرے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعظم کے حق فلک شگاف میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان جذباتی ہوگئے۔
خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب! حلقہ ہم سنبھالیں گے، آپ اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں۔ وزیراعظم کا اراکین اسمبلی سے کہنا تھا کہ آپ کو عوام نے منتخب کرکے ایوان میں بھیجا ہے۔ جن لوگوں نے پیسے لے کر ووٹ بیچا، ان کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ نہ دیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ایک مقصد لے کر سیاست میں آیا ہوں۔ میں جمہوریت اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہوں۔ مجھے کوئی بلیک میل کرکے اپنی بات نہیں منوا سکتا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں جی ڈی اے کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیان کہ وعدے کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین نے ہمارے سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیے۔
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ تحفظات کے باوجود آپ پر اعتماد ہے، ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ ہمارے جن لوگوں نے سندھ میں ووٹ بیچے، ان کے خلاف کاروائی کریں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں پہلی بار ای اسپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پرفوادچوہدری کا خوشی کا اظہار
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان
جولائی
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
تحریک لبیک کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں 3 روز سے
اپریل
وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
?️ 26 اکتوبر 2021تہران(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے وفد کے ہمراہ 2
اکتوبر
انڈونیشیا کے صدر کے ذریعہ یوکرین کا روس کو پیغام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے ماسکو میں کہا کہ یوکرین
جولائی
فلسطینی مزاحمت کے لیے یمن کا تحفہ کیا ہے؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی
جون
دنیا کا جوہری مستقبل، موت یا زندگی کی طرف
?️ 10 اگست 2025دنیا کا جوہری مستقبل موت یا زندگی کی طرف ایک ایسا جہان،
اگست
امریکہ میں کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ کل چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے
مئی