پائیدار جمہوریت کیلئے الیکشن ریفارمز کا حاصول ضروری ہے، سراج الحق

سراج الحق

?️

لاہور(سچ خبریں )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراح الحق نے کہا ہے کہ  الیکشن ریفارمز کے بغیر پائیدار جمہوریت کے قیام کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی ، پیسے اور طاقت کے زور پر الیکشن کے عمل کو ہائی جیک کرلیا جاتاہے۔

سیاست سے دور رہے گی، اتنی ہی باوقار رہے گی ۔ اعلیٰ عدالتوں سے توقع ہےکہ نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر کے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ  26 فروری کو بہاولپور کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے ۔بہاوپور جلسے کے دوران جماعت اسلامی آئندہ کا لائحہ عمل دے گی ۔ فضائی آلودگی کےخاتمے کے لیے ہر شخص پودا لگائے اور سیاسی سموگ سے جان چھڑانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ آنے والا دور شہزادے، شہزادیوں کا نہیں، بلکہ ان کاہے جن کا جینا اور مرنا ملک و قوم کے لیے ہے۔ گراؤنڈ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیااور ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور خیر خواہوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ موسم بہار کے دوران کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہورہاہے اور پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں جنگلات ختم ہورہے ہیں ۔ انہو ں نےٹمبر مافیا کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں قومی مجرم قرار دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کا  بلین ٹری منصوبہ گراؤنڈ پر نہیں، بلکہ کاغذوں میں نظرآتاہے ۔
وزیراعظم کے اس بیان پر کہ مودی سے بار بار رابطہ کیا مگر جواب نہیں ملا، پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے بیرون ملک جا کر بھارت کے حوالے سےانتہائی کمزور موقف اپنایا ۔ کشمیر کی آزادی کے لیے نئی دہلی سرکار کےسامنے مضبوط موقف اپنانا ہوگا ۔ کشمیر پر نیشنل ایکشن پلان کی تیاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔امیر جماعت نے چیف جسٹس کی جانب سے سینیٹ الیکشن سےمتعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران دیے گئے ریمارکس کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ اس سے عدالت کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران دھونس ، دھاندلی اور خونریزی کے واقعات سے الیکشن کمیشن کی صلاحیت پر سوال کھڑا ہو گیاہے ۔ سیاسی جماعتوں کو آپس میں الیکشن ریفارمز پر مذاکرات کرنے چاہئیں ۔ آزاد اور بااختیار الیکشن کمیشن کی تشکیل نہ ہوئی تو آنے والے عام انتخابات میں حالات کس طرح کے ہوں گے اس کا اندازہ حالیہ واقعات سے لگایا جاسکتاہے ۔
 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب الیکشن میں دھونس دھاندلی طاقت اور دولت کا کلچر ختم ہوگا تو جماعت اسلامی

کو ضرور ملک و قوم کی خدمت کا موقع ملے گا ۔  قوم موجودہ اورسابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے ۔  جماعت اسلامی نے سینیٹ کے لیے اپنے امیدوارکھڑے کیے ہیں ۔ ہماری خواہش ہو گی کہ ممبران اسمبلی ایماندار اور باصلاحیت لوگوں کو ووٹ دیں ۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ موسم بہار کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ آلودگی کا خاتمہ اور ملک کا مستقبل محفوظ ہو۔شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع         سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف  کے علاوہ جماعت اسلامی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب اسمبلی بچانے کی حکمت عملی مسترد، نواز شریف کی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت

?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد

لبنانی فوج کو جنوب میں تعینات کرنے کا منصوبہ

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور مقبوضہ

ٹرمپ اور لاکھوں لوگوں کی اجتماعی سزا ایک بے بنیاد معیار کے ساتھ

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی اشاعت نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

یمنی عوام دوبارہ سڑکوں پر

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: صنعا، صعدہ اور حجہ سمیت یمن کے مختلف صوبوں میں غزہ

پوپ فرنسس کا یمن اور فلسطین کے مسائل پر عالمی خاموشی اور بے حسی پر انتباہ

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرنسس نےاپنے کرسمس پیغام میں دنیا

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لاشیں گرانا ہے:جاوید لطیف

?️ 31 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید

دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ صدر، وزیراعظم

?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے