?️
تھرپارکر(سچ خبریں) آج 21 فروری کو قومی اسمبلی کے حلقہ 221 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہو گا۔ پی پی پی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں، ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پہنچنا شروع ہوگئےہیں۔ پی پی پی کے میر علی شاہ جیلانی اورپی ٹی آئی کے نظام الدین راہمون میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 221 پر ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ حلقہ میں 318 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئےہیں جن میں سے 13حساس جبکہ 95 انتہائی حساس قرار دیئے گئےہیں۔سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کےلیے چار ہزار پولیس اہلکار اور حساس پولنگ سٹیشنز کے راستوں پر رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 200 پولنگ سٹیشنز پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ سٹیشنزکی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، 4 ہزارپولیس اہلکار، ایک ہزاررینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلزپارٹی کے امیدوار کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
ایرانی وزیر خارجہ آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے:بھارتی میگزین
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آئندہ ماہ مئی
اپریل
نئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
?️ 19 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں)نئے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق
اپریل
ترکی میں معاشی بحران جاری
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ترک لیرا کے مقابلے یورو کی ریکارڈ توڑ شرح نے ظاہر
اپریل
پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور
مئی
غزہ میں 10,000 سے زیادہ مریضوں کی حالت نازک
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کی تباہی کے ساتھ ساتھ
جون
غزہ میں قتل عام اور بھوک کا ذمہ دار اور نیتن یاہو اور اس کی کابینہ ہے
?️ 21 جولائی 2025غزہ میں قتل عام اور بھوک کا ذمہ دار اور نیتن یاہو
جولائی
ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان
نومبر
امریکہ کے لیے سائبر خطرہ کون ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے شائع کردہ سائبر حکمت
ستمبر