حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے:مراد سعید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے ،  جب آپ آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی بناتے ہیں تو پھر قیمت تو چکانی پڑتی ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے خلاف قرار داد منظور کی جو او آئی سی نے پیش کی اور پاکستان نے متعارف کرائی، اقوام متحدہ کی طرف سے اسلامو فوبیا کے خلاف 15 مارچ کوعالمی دن قرار دینا ایک وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے جس پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امت مسلمہ بھی وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کر رہی ہے.

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسلامو فوبیا کے خلاف امت مسلمہ کے ترجمانی کی اور آزادی اظہار کی آڑ میں اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کے خلاف ایک مضبوط آواز بنے، اسلامو فوبیا کے خلاف مقدمہ صرف وزیراعظم عمران خان نے لڑا. مراد سعید نے کہا کہ ماصی میں جب ڈرون حملوں میں معصوم بچے شہید ہو رہے تھے اس وقت آصف علی زرداری امریکا میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر سے ملاقات کر رہا تھا اور یہ خود کو لبرل اور عمران خان کو مذہبی رہنما کے طور پر پیش کرتے تھے.

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھیعمران خان ہی تھا جس نے ڈرون حملوں کے خلاف مارچ کیا،آصف زرداری تو امریکا سے کہہ رہے تھے کہ ہمیں ڈرون حملوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ عمران خان یہ مقدمہ پوری دنیا کے سامنے لے کر گئے اور دنیا کو بتایا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے. مراد سعید نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا، اس وقت بھی اپوزیشن کہتی ہے وزیراعظم کو واضح انکار کرنے کی کیا ضرورت تھی.

مراد سعید نے کہا کہ جب وزیر اعظم نے یورپی یونین سے مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مظالم پر سوال پوچھا تو اس سے بھی اپوزیشن کو تکلیف ہوتی ہے اور اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر وزیراعظم کے یورپی یونین سے سوال کے خلاف قرارداد کے آتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جب اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے لئے پروپیگنڈا کیا گیا یہ اس وقت بھی خاموش تھے، اور عمران خان کے سچ بولنے سے پروپیگنڈا دم توڑ گیا اور اب وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کو متحد کرکے اسلام آباد لا رہے ہیں اور او آئی سی کا اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے تو فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد آنے کا اعلان کر دیتے ہیں.

مراد سعید نے کہا کہ سندھ ہاﺅس ضمیر فروشی کا مرکز بنا ہوا ہے میں پوچھتا ہوں کہ سندھ کے عوام کو پینے کے لئے پانی نہیں مل رہا تو وفا داریاں تبدیل کرانے کے لیے پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟. مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پر مسلط ان سیاسی خاندانوں نے پاکستانی عوام کا خون چوس کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں آج جب ان سے حساب مانگا جاتا ہے تو سارے چور اکٹھے ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ایم این اے کی ضمیر فروشی پر اس کے حلقہ کے عوام سراپا احتجاج ہیں.

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ایک سوچ دی ہے اقتدار ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے،سیاسی سرکس لگانے والے کوئی معنی نہیں رکھتے وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن مقرر ہونے پر قوم آج یوم تشکر منارہی ہے.

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر یہودی محلہ آباد ہوگا

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  یو اے ای میں یہودی کونسل خاخام نے اعلان کیا

حریت کانفرنس کا نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

?️ 13 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

کینیڈا میں روسی سفیر؛ یوکرین کا نیٹو میں کوئی مستقبل نہیں

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: روسی سفیر اولیگ اسٹیپانوف نے کینیڈا اور سویڈن کے مشترکہ

اسلامو فوبیا کی کیفیت کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے،صدر مملکت

?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے پریڈ گراؤند میں ہونے والی مسلح

دعا ہے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں، وہ پاکستان کی قسمت بدلیں گے، شہباز شریف

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف

یوکرین فوجی ساز و سامان کی حفاظت کرنے سے قاصر

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، یوکرین کو

وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور

?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی

کورونا:ملک بھر میں مزید 78 افراد کا انتقال ہوگیا

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے