تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید پر اعتراض

پرویز رشید

?️

3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 170 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن کو نیب، ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی مکمل معاونت حاصل ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں نے اپنا ڈیٹا الیکشن کمیشن کو بھجوادیا ہے۔

اب تک تحریک انصاف کے امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد، پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر اور مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ پاکستاں تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کا پرویز رشید پر اعتراض

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی جنرل نشست کے لئے جمع کرائے لیکن بیان حلفی پر ٹیکنوکریٹ کی نشست کا ذکر کیا گیا۔ کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے اس لئے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ، وہ اپنی تقریروں میں قومی اداروں کے خلاف بات کرتے رہے ہیں اس لئے آرٹیکل 63 جی کے تحت وہ سینٹ الیکشن کے لئے موزوں امیدوار نہیں۔ اس کے علاوہ پرویز رشید پارلیمنٹ لاجز کی رقم کی ادائیگی کے بھی نادہندہ ہیں۔

سینیٹ انتخابات کا شیڈول

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی۔ کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی، 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا جبکہ 24 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، 25 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جب کہ پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

مشہور خبریں۔

روس کا صیہونیوں کی ثالثی قبول کرنے سے انکار

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کے بحران کے حل

اسرائیل نے غزہ جنگ میں پرانے ٹینکوں کا دوبارہ استعمال کیوں کیا؟

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz کے ہتھیاروں کے امور کے تجزیہ کار Odid

صیہونی حکومت اپنے وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری کیوں نہیں کرتی؟

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست نے 1948ء میں قیام کے بعد سے اب

مڈغاسکر کے صدر آندری راجولینا نے عوامی احتجاج کے بعد حکومت کو تحلیل کر دیا ہے

?️ 30 ستمبر 2025مڈغاسکر کے صدر آندری راجولینا نے عوامی احتجاج کے بعد حکومت کو

پی ٹی آئی کے اہم رکن کو پولیس نے گرفتار کر لیا

?️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پولیس نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین

تل ابیب یمن کے حملوں کا جواب دے گا ؟

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں یمنیوں نے عملی طور پر بحیرہ احمر کو

ٹرمپ کا بائیڈن حکومت پر الزام

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے

یمن میں اقوام متحدہ کے 5 ملازمین رہا

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے