?️
کراچی{سچ خبریں} پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر شیری رحمن اور رضا ربانی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا ہے کہ کابینہ نابینا ہے جو آئین پڑھ نہیں سکتی۔
یہ بات رہنماؤں نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت اداروں کے ساتھ کھیل رہی ہے، اکتوبر 2020ء میں کابینہ نے آئینی ترمیم کے لیے بل لانے کی منظوری دی، پھر اسی کابینہ نے صدر کو ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دے دی اور اب صدر کی جانب سے غیر آئینی آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نابینا ہے جو آئین پڑھنے اوراس پرعمل کرنے سے قاصرہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ ترمیمی بل سے متعلق پی پی قیادت سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، حکومت نے اپوزیشن قیادت سے بھی اس حوالے سے کوئی ڈائیلاگ نہیں کیا، عجیب آرڈیننس ہے کہ ابھی لاگو ہے، اگر سپریم کورٹ خلاف فیصلہ دے تو لاگو نہیں ہوگا اور اگر فیصلہ الیکشن کے بعد مخالف آگیا تو کیا سینیٹ کا پورا انتخابی عمل دوبارہ ہوگا؟
رضا ربانی نے کہا کہ قانون میں گنجائش موجود ہے کہ اس آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکے، ایسے آرڈی ننس کی کہیں مثال نہیں ملتی جو سپریم کورٹ کے حکم سے مشروط ہو۔
سینیٹ میں پیپلز پارٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت سینیٹ الیکشن سے ایک ماہ پہلے ترمیمی بل کیوں لے آئی ؟ سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس راتوں رات لایا گیا، اس طرح آرڈیننس لانا آئین اور پارلیمان پر حملہ ہے، یہ پارلیمان کو آرڈیننس فیکٹری بنارہے ہیں، آئین میں تبدیلی کرنا پارلیمان کا کام ہے اور حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں کہ وہ آئینی ترمیم پاس کرواسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئینی بحران سے دوچار کردیا، اس آرڈیننس سے آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے جب معاملہ عدالت میں ہے تو راتوں رات آرڈیننس جاری کرنا الیکشن کو مشکوک بنانے کے مترادف ہے، اس آرڈیننس سے سیاست کی بو آرہی ہے، ہم اسے چیلنج کریں گے۔


مشہور خبریں۔
نیٹو کی چین کو بلیک میل کرکے مشرقی ایشیا پر اثر انداز ہونے کی کوشش
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: چین کی سرکاری میڈیا چائنہ ڈیلی نے اپنے تازہ ترین اداریے
جون
مصری وفد غزہ اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کا خواہاں
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: بعض فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی
اگست
بائیڈن کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی صورت میں ڈیموکریٹ امیدوار
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر بائیڈن
جولائی
وزیرا عظم نے کسانوں کی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زرعی
جنوری
نتن یاہو نیل سے فرات تک اسرائیل کا خواہاں
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے سابق انٹلیجنس چیف پرنس ترکی الفیصل نے
اگست
عدنان ملک نے بھی عائزہ خان کے ڈرامے پر برہمی کا اظہار کیا
?️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان
جولائی
اسرائیل میں کبھی امن ممکن نہیں :صیہونی سیاستدان
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی سیاستدان آویگدور لیبرمن نے یمن سے داغے گئے میزائلوں
مئی
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔ مریم نواز
?️ 30 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی
اگست