?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں کامیاب پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے غریب عوام کے لیے آج ایک بہت بڑا دن ہے 74 سال میں بھی غریب عوام کو گھر، روٹی پانی اور کپڑے کے خواب ہی دیکھائے جارہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ معیشت ترقی کرے گی اور آپ کو اس کا ثمر ملے گا .
انہوں نے کہا کہ ہمارے غریب عوام نے خوابوں میں ہی اپنی زندگیاں گزاردیں لیکن اتنے سالوں میں یہ ثمر نہیں ملا شوکت ترین نے کہاکہ اب ایک شخص آیا ہے جو ریاست مدینہ پر یقین رکھتا ہے، اس کا ماننا ہے کہ ہم معیشت کو ضرور ترقی دیں گے، عمران خان نے مجھے کہا کہ ہم تمام طبقات کے افراد کو ترقی دیں گے، لیکن غریب کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کام کریں .
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت دی کہ غریب کے لیے ایسےاقدامات کریں کہ اسے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جو انہیں وظیفہ دیتی ہے وہ بھی ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ یہ آج ہے کل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ کچھ ادارے ہیں جو چھوٹے قرضے دے سکتے ہیں اور بہت سے لوگ کئی سالوں سے اس طرح کے قرضے دے رہے ہیں، اس لیے ہم نے یہ اسکیم بنائی کہ ان اداروں کو بڑے بینک پیسے دیں گے اور یہ آگے عوام کو قرضے دیں گے .
انہوں نے بتایا کہ ان قرضوں میں ہر فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، یعنی سال کی دونوں فصلوں کے لیے 3 لاکھ روپے جبکہ زراعت کے ساز و سامان کے لیے 2 لاکھ روپے کے قرضے دیے گے . انہوں نے کہا کہ کاروبار کے لیے ایک خاندان کو بلاسود 5 لاکھ سے 25 لاکھ روپے بلاسود قرضے دیے جائیں گے عمران خان نے یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ اگر کسی گھر میں کوئی بیماری ہوگی تو اس میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج فراہم کیا جائے گا .
علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ ہر گھر میں ایک شخص کو ٹیکنکل ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ ملازمت کر سکتے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مکمل پیکج ہے جس سے پہلے مرحلے میں 40 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے، آئندہ 3،4 سال تک 40 لاکھ گھرانوں کو یہ رقم دی جائے گی اور مستقبل میں اس ہدف کو مزید وسیع کریں گے . وزیر خزانہ نے کہا کہ فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور آج اس کا ایک بہت بڑا دن ہے، جیسے جیسے یہ پروگرام پورے ملک میں پھیلے گا نچلے طبقے میں خوشحالی آئی گی تو ہی صحیح پاکستان بنے گا اس وقت ہم کہیں گے کہ یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے انہوں نے تقریب کے شرکا کو کہا کہ جب آپ کو قرضہ ملے تو پہلے پاکستان اور پھر عمران خان کے لیے دعا کریں ان اقدامات کا سہرا عمران خان کے سر پر ہی جاتا ہے، میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ جب تک میں وزیر خزانہ ہوں میں عمران خان کا یہ خواب پورا کرتا رہوں گا وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ قرضے میرٹ کی بنیاد پر منصفانہ انداز میں دیے جارہے ہیں .


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ نے متفقہ
مئی
ہالینڈ کی جانب سے اسرائیلی ہتھیاروں کی درآمد میں کمی
?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کر لی ہے
فروری
صیہونیوں کا ایرانی سائبر حملوں میں اپنی ناکامی کا اعتراف
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام نے سرکاری طور پر ایک بیان میں ایران سے
مارچ
ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل؛ یورپی یونین کا ردعمل
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:یورپی یونین نے ایران کی جانب سے آئی اے ای
جون
پاکستان، ازبکستان ترجیحی تجارتی معاہدے کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وزارت تجارت نے ازبکستان کے ساتھ
مارچ
پاکستان کی مسلح افواج پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، صدر مملکت
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
مئی
امریکہ کس حد تک فلسطینی بچوں کے قتل عام میں شریک ہے؟ برطانوی میگزین کی زبانی
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی آنلائن میگزین کی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ
اکتوبر
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع
?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں اپنا
مئی