?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کل (23 مئی کو) اسلام آباد میں مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے پیشی کے موقع پر دوبارہ گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ظاہر کردیے۔
’سی این این‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ فوج کے ساتھ پی ڈی ایم گٹھ جوڑ کر رہی ہے اور مجھے سیاسی منظرنامے سے باہر کرنے کے لیے جمہوری نظام کو تباہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 ہزار سے زائد پارٹی کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اس وقت پی ٹی آئی کی پوری سینئر قیادت جیل میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ (23 مئی) منگل کے روز مجھے ضمانت کے لیے اسلام آباد میں پیش ہونا ہے اور میری گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں۔
9 مئی کو ریاستی عمارتوں اور فوجی تنصیبات پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری گرفتاری کے بعد اس ردعمل کو پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، سیکڑوں خواتین اور بچوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے، اب وہ ہمارا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عمران خان نے سوال اٹھایا ہے کہ اپنی ہی فوج کے خلاف مقابلہ کرکے کوئی کیسے جیت سکتا ہے، ایسی صورتحال میں اگر آپ جیت بھی جاتے ہیں تو ملک ہار جاتا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے مضبوط فوج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان کو ایک مضبوط دفاعی نظام کی ضرورت ہے، انہوں نے واضح کیا کہ انہیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکمراں اتحاد انہیں سیاسی منظرنامے سے باہر کرنا چاہتا ہے کیونکہ پی ڈی ایم انتخابات میں شکست سے خوفزدہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میری جان کو ابھی بھی خطرہ ہے، پہلے ہی پیش گوئی کرچکا ہوں کہ ایک مذہبی جنونی مجھے قتل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جیسے سابق گورنر پنجاب کو قتل کیا گیا تھا۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت اکتوبر میں بھی انتخابات نہیں کرائے گی، انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ یہ لوگ الیکشن اس وقت کرائیں گے جب یہ واضح ہوجائے گا کہ پی ٹی آئی انتخابات نہیں جیت پائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ ججوں اور عدالتوں کے فیصلوں کو بھی رد کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی چیئرمین نے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز (21 مئی کو) حکومت پنجاب کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور انہیں مطلوب 8 افراد کے نام دیے، عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر کوئی اس وقت مطلوب ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ حکام نے میری رہائش گاہ پر سرچ آپریشن کا کہا لیکن میں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا، وہ چاہیں تو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی اجازت کے مطابق سرچ آپریشن کے لیے آسکتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے سرچ آپریشن میں مدد کے لیے دو رکنی حکومتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس میں ایک خاتون پولیس افسر اور پی ٹی آئی رکن شامل ہوں گے۔
9 مئی کے پرتشدد واقعات میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ثبوت طلب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکنان ملوث پائے گئے تو میں انہیں پکڑنے میں پولیس کی مدد کروں گا، درحقیقت حکومت مجھے اور پی ٹی آئی کو فوج کے مدمقابل کھڑا کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی- پ) نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف جاری غیر قانونی کریک ڈاؤن روکنے اور خواتین اور پارٹی رہنماؤں سمیت پارٹی کی سینئر قیادت فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
یہ مطالبہ مولانا خان محمد شیرانی کی زیرِ سربراہی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے 12 رکنی وفد کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، آئین و عدلیہ کے خلاف حکومتی یلغار اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے قتلِ عام پر گہری تشویش کا اظہار کیاگیا، ملاقات کے دوران ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کے خلاف جبر و فسطائیت کے جاری بدترین سلسلے کی شدید مذمت کی گئی۔
علاوہ ازیں ملاقات کے دوران 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے املاک کو نقصان پہنچانے، 25 نہتے پاکستانیوں کو شہید، 700 سے زائد کو زخمی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے جامع تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا گیا اور تحریک انصاف کے خلاف ملک بھر میں جاری غیر قانونی کریک ڈاؤن کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
بھارت کو ایک مرتبہ پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر بھی بدنام
جولائی
صیہونی ریجنٹ کے الیکٹرانک ادائیگی کے نظام پر ہیکرز کا حملہ
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے بدھ کی شام ایک رپورٹ میں انکشاف
مئی
آٹا، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، مہنگائی سے ستائے عوام بلبلا اٹھے
?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے مہنگے بلوں کی بھاری ادائیگی کے
اگست
امریکہ کی شام میں داعش کی لیجسٹک اور انٹیلی جنس مدد
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج شام میں داعش کی حمایت کرتے ہوئے اس دہشت
دسمبر
اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں بدلتی صورتحال پر اظہارِ تشویش
?️ 6 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
مارچ
شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان
?️ 30 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
ستمبر
ملائیشین مفکر: عالمی احتجاج نے اسرائیل کو جواب دینے پر مجبور کیا/اب ایک حقیقی بیداری آئی ہے
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: ملائیشیا کی اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل کے چیئرمین محمد
دسمبر
صیہونی جنرل کا اپنی فوج کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ریزرو چیف نے غزہ کی حالیہ جنگ میں
مئی