2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی

شاہ محمود

?️

مٹھی(سچ خبریں)  وفاقی وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے سال 2023 کے عام انتخابات میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر وہ ہندر برادری کو مبارکباد دینے ان کے درمیان مٹھی میں موجود ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج مٹھی میں روشنیوں والے دن میں دیوالی کی مبارکباد دینے آیا ہوں اور ہندو کمیونٹی کے ساتھ تو اظہار یکجہتی کیلیے آیا ہوں کہ پاکستان اور سندھ میں جہاں جہاں ہندو رہائشی پذیر ہیں ہم آپ کے حقوق، تحفظ، آپ کی مذہبی آزادی، قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ اور فلسفے کے مطابق آپ کو پاکستان میں عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونے دیں گے، ایک طرف آپ بھارت کو سب سے بڑی کو جمہوریت قرار دیتے ہیں لیکن وہاں خود اقلیت کو کچل رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جلسے میں مقررین نے تھر کی پسماندگی، محرومی، ظلم و ستم اور اندھیرے کا ذکر کیا، روشنیوں کے دن نوید سنانے آیا ہونکہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ روشنیوں کا دیا جلائے گا، تھر کی محرومی کو دور کرنے کا ارادہ ہے،عمران خان سندھ کے لوگوں، پسے ہوئے طبقے کیلیے ایک آواز ہے، مظلوم طبقے کیلئے انصاف دینے کیلیے جستجو کررہا ہے، آج میں کہتا ہوں ایک فقیر/ ایک درویش کا بیٹا کہہ کر جارہا ہے کہ میری نظر سندھ میں تبدیلی دیکھ رہی ہے، تھر کے لوگوں اپنی صفوں کو متحد کرلو۔
شاہ محمود نے کہا کہ کل عمران خان نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے شفاف طریقے سے پروگرام کا اعلان کیا، چھ ماہ میں 120 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا جو ملک کے پسے ہوئے طبقے کو فائدہ ہوگا، امتحان جب آتے ہیں تو کچھ لوگ سمجھوتہ کرلیتے ہیں، غوثیہ جماعت کے کچھ لوگوں نے بھی سمجھوتہ کرلیا تھا، تاریخ گواہ ہے کربلا سے لیکر آج تک جس نے سمجھوتہ کیا وہ مٹ گیا جس نے سمجھوتہ نہیں کیا اس کا سر فخر سے بلند کیا۔

اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمودقریشی لوگوں کو بادشاہ بنادیتے ہیں، اسٹیج پر موجود اکثرلوگوں کو شاہ محمود قریشی نے آج لیڈربنایاہے،مٹھی سے سرحد کے اس پار مودی کوپیغام دے رہا ہوں کہ پاکستان کا وزیرخارجہ ہندوبرادری خوشیوں میں شریک ہیں اورمودی نے اقلیتوں کو جینا حرام کیاہواہے۔

سابق ضلع ناظم تھرپارکر ارباب انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں ہندومسلم کی خوشیاں بھی ایک ہیں اور ہمارے دکھ ومسائل بھی ایک ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

?️ 2 ستمبر 2022گلگت بلتستان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے سیلاب

پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن

صیہونی فوج کا قابض سیاسی قیادت کو انتباہ

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج کے کمانڈرز نے تل ابیب کی سیاسی قیادت کو

بھارت کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: بھارت کے الیکشن کمیشن نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) کی

نسل Z کی اسرائیلی مصنوعات کے خلاف شدید مخالفت، تل ابیب کی برآمدات خطرے میں

?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:ایک تازہ تحقیق اور عالمی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ

رمضان المبارک کا آغاز قائد ملت اسلامیہ کی آواز کے بغیر

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: اس سال ہم نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع کیا

ریاض اور ابوظہبی کے درمیان اختلافات؛ پہلے سے زیادہ عوامی،وجہ؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ مہینوں کے دوران سعودی اور امارات کے سربراہوں بن سلمان

بائیڈن کی ممکنہ بدعنوانی کے خلاف مزید دستاویزات منظرعام پر

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے ایک اہلکار کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے