?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا ہے کہ اب تک کی جانے والی کل ویکسین ڈھائی کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے ، یوں ویکسین کورونا لگوانے والوں کی کل تعداد اب 2 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اینے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگست کے لئے ویکسی نیشن کے عمل میں مزید تیزی لانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور اگست کے آخر تک تمام بڑے شہروں کا ہدف ہے کہ کم از کم 40 فیصد اہل آبادی کو ویکسی نیشن لگادی جائے۔
خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 16 ہوچکی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 2 ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 4 ہزار 694 ہوگئی جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 32 فیصد رہی جہاں 37 ہزار 690 نئے ٹیسٹ کیے گئے اور ملک میں اس وقت فعال کورونا کیسز کی تعداد 55 ہزار 720 تک پہنچ چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 784 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 627 ہے جب کہ صوبہ پنجاب میں اب تک 3 لاکھ 52 ہزار 682 افراد کورونا میں مبتلاء ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تعداد 85 ہزار 519 بتائی گئی ہے ، اسی طرح صوبہ بلوچستان میں کورونا نے 29 ہزار 494 افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا ، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 886 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 702 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
این سی او سی سے مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 10 ہزار 939 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار 814 افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ، صوبہ خیبرپختونخوا میں یہ تعداد 4 ہزار 417 ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے 792 زندگیوں کا خاتمہ ہوگیا ، گلگت بلتستان میں کورونا سے 122، صوبہ بلوچستان میں 322 اور آزاد کشمیر میں 610 افراد جاں بحو ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی
اکتوبر
بائیڈن ٹرمپ جیسے استقبال کی امید میں نہ رہیں : سعودی عہدہ دار
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںسعودی عرب کے ایک اعلی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ
اپریل
ایران انٹرنیشنل چینل کے رپورٹر کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے اخراج
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ایران انٹرنیشنل دہشت گرد چینل کی رپورٹر مریم رحمتی کو منگل
نومبر
روس اور وینزویلا کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال
اکتوبر
یمنی جنگ کے آٹھویں سال کا آغاز؛ آل سعود کا مقصد کیا تھا اور کیا اس نے اسے حاصل کیا؟
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: 25 مارچ 2015 ایک ایسی تاریخ ہے جو یمنیوں کے
مارچ
ایران کے خلاف صیہونی حملے پر مصر کا ردعمل
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ایران کے خلاف اسرائیل
جون
دنیا ہماری مدد کی درخواست پر توجہ نہیں دیتی: کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی شمالی غزہ میں مریضوں اور طبی عملے کے خلاف
دسمبر
مصر کا صیہونی ریاست کو سخت انتباہ
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے صیہونی ریاست کو
اپریل