?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ رواں ہفتے کے اوائل میں یونان کے علاقے پیلوپونیس کے قریب تارکین وطن سے بھری کشتی الٹنے کی ’فوری تحقیقات‘ کرے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
خیال رہے کہ بدھ کو پیلوپونیس میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 78 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے، مرنے والوں میں پاکستانیوں کے شامل ہونے کا خدشہ ہے۔
دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ لوگوں کی تلاش جاری ہے، اب تک زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 104 ہے، جس میں 12 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس مرحلے پر ہم مرنے والوں میں پاکستانی شہریوں کی تعداد اور شناخت کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔
مزید کہا کہ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ شہریوں کی شناخت اور بازیابی کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔
دوسری جانب، یونان میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اپیل کی گئی کہ جن پاکستانیوں کو اندیشہ ہے کہ ان کے رشتہ داروں اس کشتی پر سوار تھے وہ شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے بھی
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتا شخص کے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ نمبر کے ساتھ اس شخص کے والدین یا بچوں کی کسی معروف لیبارٹری سے حاصل کردہ ’شارٹ ٹینڈم ریپیٹ (ایس ٹی آر) ڈی این اے رپورٹ‘ پاکستانی سفارت خانے کے ای میل ایڈریس پر بھیجی جائے۔
آج ہونے والے اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ یہ ایک اندوہناک واقعہ ہے، لوگوں کو بیرون ملک لے جانے کا جھانسا دے کر غیرقانونی راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کرنے اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما ہونے سے روکا جاسکے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر کا یہ بیان رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کے اس معاملے پر تحفظات کے ردعمل میں سامنے آیا۔
قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ میڈیا میں رپورٹس گردش کررہی ہیں کہ 310 پاکستانی دریا میں ڈوب گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق صرف 18 لوگوں کی جان بچائی جاسکی ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ بتایا جائے کہ وزارت خارجہ کیا کر رہی ہے، ملک میں موجود ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں؟ انسانی اسمگلرز کو کیوں نہیں روکا جا رہا، پہاڑوں اور سمندر کے راستے لوگوں کو بیرون ملک لے جایا جاتا ہے، اس سلسلے میں تحقیقات ہونی چاہئیں۔
اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ مختلف عینی شاہدین کے مطابق کشتی پر 400 سے 750 افراد سوار تھے۔
نیوز پورٹلز پروٹو تھیما اور سکائی ٹی وی نے اطلاع دی تھی کہ عینی شاہدین کے مطابق کشتی کی میں زیادہ تر خواتین اور بچے سوار تھے۔
متعدد رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے متعدد افراد کے جاں بحق یا لاپتا ہونے کا خدشہ ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی سے تعلق رکھنے والے محمد مبشر نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ان کے چچا اور ایک قریبی رشتہ دار ماہ رمضان کے بعد اٹلی روانہ ہو ئے تھے۔
بی بی سی کو انہوں نے مزید بتایا کہ ’ان کا منصوبہ تھا کہ وہ پہلے پاکستان سے لیبیا اور اس کجے بعد اٹلی پہنچیں گے، وہ کافی عرصے سے گھر سے نکلے ہوئے تھے اور گاہے بگاہے اپنی خیریت سے آگاہ کرتے رہے تھے۔
محمد مبشر کا کہنا تھا کہ ان کے لیبیا میں موجود کزن کے مطابق اس کشتی میں آزاد کشمیر کے علاقے کیل سیکٹر کے کافی لوگ سوار تھے۔
بی بی سی کے مطابق کوٹلی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مقصود نگڑیال بتایا کہ انہیں خدشہ ہے کہ اس کشتی پر ان کے 5 قریبی رشتہ داروں کے علاوہ علاقے کے 2 درجن کے قریب افراد سوار ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُن کی بچنے والے دونوں نوجوانوں سے بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ ’ہمارے علاقے کے 30 نوجوان کشتی پر سوار تھے۔
براڈکاسٹر ای آر ٹی نے رپورٹ کیا کہ ایک زندہ بچ جانے والے نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے کشتی میں 100 بچوں کو دیکھا ہے۔
پولیس نے جمعرات کو 9 مصریوں کو انسانی اسمگلنگ کے شبہے میں گرفتار کیا ہے، ان میں سے ایک کشتی کا کپتان ہے، جو تارکین وطن کو لے جا رہا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں یونان کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے اس سانحے میں جن کے پیارے جاں بحق ہوئے ہیں، میری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سفارتخانے نے 12 پاکستانیوں کی شناخت کی ہے، جنہیں یونان کے کوسٹ گارڈز نے بچایا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر جنگ کا جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ تل
دسمبر
اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی روز اپنی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق
دسمبر
عام انتخابات کی ٹائم لائن پر سیاسی جماعتوں کا ملا جلا ردعمل
?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے عام
ستمبر
اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا، الجزیرہ نے اہم انکشاف کردیا
?️ 26 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) الجزیرہ نیٹ ورک کے فوج ماہر نے اسرائیلی دہشت
مئی
یورو زون اور انگلینڈ میں افراط زر میں اضافہ جاری
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں جنگ اور روس کے خلاف پابندیوں کے براہ راست
اکتوبر
ایران کے خلاف جنگ کا ایک بھی مقصد پورا نہیں ہوا: سابق اردنی وزیر خارجہ
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:اردن کے سابق وزیر خارجہ مروان المعاشر نے کہا ہے کہ
جولائی
آبی گزرگاہوں پر ہوٹل، مکان بنائے گئے، یہ خود احتسابی کا وقت ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ
ستمبر
پولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے: چیف جسٹس
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے
نومبر