یوم دفاع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز اور گیریژنز میں تقاریب، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی

یوم دفاع

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ اور کھاریاں گیریژنز میں بھی پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تقاریب میں افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، مادر وطن کے دفاع میں جان نثار کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شرکاء نے مزید کہا کہ آج کا دن پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد اور شہداء و غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے، دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

کوئٹہ گیریژن میں یادگار شہداء پر تقریب میں وزیراعلی بلوچستان مہمانِ خصوصی جبکہ گورنر بلوچستان مہمان اعزاز تھے، تقریب میں کور کمانڈر بلوچستان بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ تھے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے یاد گارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر اعلی سول و عسکری حکام، جوانوں اور شہداء کے لواحقین موجود تھے، شرکاء نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مشہور خبریں۔

کیا صیہونی دوبارہ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؟

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب غزہ

سیلاب کی تباہ کاریاں: ڈی جی خان میں ہزاروں افراد ڈائریا، دیگر بیماریوں میں مبتلا

?️ 4 ستمبر 2022پنجاب: (سچ خبریں)ملکی تاریخ کے تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب زدہ

پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی انخلا جاری

?️ 26 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب پنجاب تقریباً تمام مشرقی دریاؤں

یوکرین فوجی ساز و سامان کی حفاظت کرنے سے قاصر

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، یوکرین کو

تہران-اسلام آباد؛ امن، خوشحالی اور ترقی کی خدمت میں پڑوس

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کا اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ،

عین الاسد پر حملے کی کہانی عینی شاہد امریکی فوجی کی زبانی

?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے عراق میں امریکی فوجی اڈے

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی میں علیحدہ

شمالی کوریا روس کی حمایت کیوں کرنا چاہتا ہے؟

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے