یوسف رضا گیلانی کا پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شرکت پر اعتراض

?️

ملتان: (سچ خبریں)پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شرکت پر سوالات اٹھادیے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں نکالے جانے والے متعدد ماتمی جلوسوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اپنے استعفے جمع کرانے کے بعد اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں اس لیے اب انہیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور اگر ان کی بیٹی مہر بانو قریشی این اے 157 میں ضمنی انتخاب جیت جاتی ہیں تو اس صورتحال میں وہ بطور ایم این اے کیسے حلف اٹھائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ایسے امیدوار کو ووٹ دیں گے جو قومی اسمبلی میں ان کی نمائندگی کرنے کی اہلیت رکھتا ہو نہ کہ اس امیدوار کو جس کی پارٹی استعفے جمع کرانے کے بعد اسمبلی کا بائیکاٹ کر رہی ہو۔

پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر راجا پرویز اشرف کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور جب انہیں بلایا گیا تو انہوں نے آنے سے انکار کردیا۔

مہنگائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سخت شرائط کے تحت کیا گیا معاہدہ ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عالمی معاہدوں کا احترام کرنے کی پابند ہے جو کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ ملک کے ساتھ کیے گئے تھے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے قانون اور آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ اور الیکشن کمیشن آزاد خود مختار ادارے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا یہاں تک کہ انہیں منتخب وزیر اعظم ہونے کے باوجود وزارت عظمیٰ سے نااہل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے تمام سینئر رہنما جیل میں رہے۔

پی پی پی رہنما نے الزام لگایا کہ کمشنر ملتان نے این اے 157 کے ضمنی انتخاب سے قبل شدید دباؤ کی وجہ سے چھٹی کی درخواست جمع کرا دی ہے، انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے عوام پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط؛ وجہ ؟ 

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیر اعظم

امریکہ نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون بڑھایا

?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں:   امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر نے کانگریس کے

صدر عارف علوی کا عمران خان سے رابطہ

?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے

سعوی عرب اور ترکی میں بڑھتی کشیدگی

?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:ترک حکام نے سیاسی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں

وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ

?️ 22 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے

خارجہ پالیسی میں ٹرمپ اور بے نتیجہ کوششیں

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے پہلے سات مہینوں

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے اعظم سواتی کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

?️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے سینیٹر

صنعا پر سعودی جارح اتحاد کا دوبارہ حملہ

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:   یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے