🗓️
(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے شہر حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے یورپی یونین پر تنقید کی تو مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے بڑا ظلم کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر یورپین یونین پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ جب انہوں نے یورپی یونین پر تنقید کی تو یہاں سب کی ’کانپیں ٹانگ گئیں‘
وزیر اعظم نے پنجاب کے شہر حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران یورپی یونین پر تنقید کا سبب بھی بتایا کہ اور کہا کہ یورپی سفیروں نے انہیں کھلا خط لکھ کر یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرنے کا کہا جو کہ سفارتی آداب کے خلاف تھا۔
وزیر اعظم عمران خان کے مطابق یہ سفارتی آداب کےخلاف ہے کہ کوئی سفیر کسی کو کھلا خط لکھیں،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کیا یورپی یونین والوں کو اتنی طاقت ہے کہ وہ بھارت یا کسی اور ملک کو ایسے کھلا خط لکھیں؟
وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے لیڈرز کی امریکی رہنماؤں کے سامنے ’کانپیں ٹانگ جاتی تھیں‘ اور ان کے سامنے پرچیاں دیکھ کر پڑھتے تھے اور ڈرتے تھے کہ کہیں ہمارے منہ سے کوئی ایسی بات نہ نکل جائے جس سے وہ ناراض نہ ہوجائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے سیاست میں آنے کی ضروت نہیں تھی، سیاست میں صرف نوجوانوں کے لیے آیا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ قوم ایک نظریے پر بنتی ہے، بغیر نظریے کے کوئی قوم نہیں بن سکتی، نظریات کے بظیر صرف ہجوم بنتے ہیں، جب کوئی قوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے تو وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان کا نظریہ بہت واضح ہے، علامہ اقبال نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نبی کریم ﷺ کے اصولوں کے مطابق ریاست مدینہ کی طرز پر ایک ریاست بنانی تھی، اس نظریے سے آگاہ کرنے کے لیے ہم نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا، ہمیں رحمت کے فلسفے کو سمجھنا ہے، ہم نے یہ اتھارٹی اس لیے بنائی تاکہ لوگوں کو اس سے آگاہ کریں، نوجوانوں کو، طلبہ کو سیرت النبی پڑھائیں، لوگوں کو سیرت النبی ﷺ سے متعلق شعور و آگاہی دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ نے ریاست مدینہ کی بنیاد انصاف کی بالادستی پر رکھی، یعنی کمزور و طاقتور کے لیے ایک اور یکساں قانون ریاست مدینہ کا بنیادی اصول تھا، انہوں نے کہا ریاست مدینہ کا دوسرا صول انسانیت تھا۔
مشہور خبریں۔
خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری
🗓️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے
جولائی
پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک، سیاسی جماعتوں سے رابطے
🗓️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوچکی
اپریل
یمنیوں کا سعودی آرامکو تیل کمپنی پر حملہ
🗓️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں
مارچ
عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:ممتاز عراقی عالم دین محمد باقر صدر کےاکلوتے بیٹےجعفر محمد باقر
مارچ
ایمینوئل میکرون نے صدارت کی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھایا
🗓️ 7 مئی 2022سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کی صدارت کی دوسری مدت کا
مئی
فلسطین کے جنین شہر پر صیہونی حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین
فروری
صہیونیوں کے لیے تکلیف دہ ترک حیرتیں منتظر ہیں: عطوان
🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے
اپریل
اردن کے وزیر اعظم کا اسرائیل کے خلاف بیان
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: اردن کے وزیراعظم نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کے
جنوری