?️
اسلام آباد(سچ خبریں)یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرار داد پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کھل کر اظہار خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے وزراء کا کہنا تھاکہ ہمیں اس قرارداد کا سخت جواب دینا چاہئے تاہم وزیراعظم نے وزراء کو متنبہ کیا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان نے یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد کا سخت جواب دیا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے کابینہ کے روبرو اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کے دباؤ میں فیصلے نہیں کرتے، ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہر مسلمان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے، حکومت اپنے طور پر معاملات کو دیکھ رہی ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر وزراء کو تنبیہ کی کہ وہ اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔
ذرائع کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد نے دوران اجلاس عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض کیا اور کہا کہ عید الفطر پر 3 چھٹیاں دینی چاہئیں۔رزاق داؤد نے مزید کہا کہ 6 چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس پر وزیراعظم نے عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر وزراء کو شدید اعتراض
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان
ستمبر
بی بی سی اسرائیل میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی عربی ویب سائٹ نے منگل 15 اگست کو
اگست
عرب دنیا کے ساتھ شام کے تعلقات کی بحالی؛ دمشق کو الگ تھلگ کرنے کے منصوبے کی ناکامی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کی
مارچ
اگر غزہ کے مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن ہوتا تو یہ جنگ اب تک ختم ہو چکی ہوتی
?️ 12 اگست 2025یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ
اگست
2018 میں ٹرمپ نے نیٹو سےعلیحدگی کا ارادہ ظاہر کیوں کیا تھا ؟
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ نے انکشاف کیا
اکتوبر
میانمار کی سربراہ کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:میانمار میں سکیورٹی کی صورتحال کے بعد اس ملک کی پولیس
فروری
قومی اسمبلی میں ایک سانحہ ہوا،جس پر سب کو تشویش تھی، اسپیکر پنجاب اسمبلی
?️ 13 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام
ستمبر
آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر
جون