?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے یمن تنازع کے پر امن حل کے لئے سعودی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں پرامن تصفیہ کیلئےسعودی عرب کےاقدام کا خیرمقدم کرتےہیں، فریقین ہزاروں بے گناہ جانیں بچانے کے لئے بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کاامن قائم کرنےکااعلان خوش آئندہے، پاکستان اس اقدام کوصحیح سمت میں ایک قدم سمجھتاہے اور یمن تنازع کےپرامن حل کیلئےسعودی کوششوں کی حمایت کرتےہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فریقین ہزاروں بےگناہوں کی جانیں بچانےاورعلاقائی امن کیلئےبات چیت کریں۔سعودی عرب نےیمن بحران کومذاکرات کیلئےجنگ بندی سمیت جامع روڈ میپ کی پیش کش کی ہے۔سعودی عرب نے پیر کو یمن میں بحران کے خاتمے کا فارمولا پیش کیا ہے۔ امن اقدام کے تحت صنعا ایئر پورٹ کو دوبارہ کھولنے اور الحدیدہ پورٹ پر پابندیوں میں نرمی کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام یمن سے طویل عرصے سے جاری جنگ کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حوثی باغیوں کو جنگ بندی کی پیش کش کی جارہی ہے جس میں اُن کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا میں مرکزی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی حوثی اس پیش کش سے اتفاق کرتے ہیں یہ جنگ بندی نافذ ہوجائی گی۔ اب یہ حوثیوں پر منحصر ہے۔ شہزادہ فیصل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر حوثی نہیں مانتے تو سعودیہ اپنی سرحدوں ، شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرتا رہے گا اور حوثیوں کو ضروری ردعمل کے ساتھ جواب دیتا رہے گا۔


مشہور خبریں۔
حماس نے بے مثال فتح حاصل کی ہے: ایہود بارک
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اسرائیلی سابق وزیر اعظم ایہود باراک کے
ستمبر
عالمی یوم القدس یوم یکجہتی فلسطین
?️ 6 مئی 2021سچ خبریں:عالمی یوم القدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ
مئی
ہردل عزیز کمانڈر شہید سلیمانی
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:دشمن قاسم سلیمانی کے نام والی پوسٹ کو سوشل میڈیا سے
جنوری
کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
?️ 5 اپریل 2025کیچ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی
اپریل
کینیڈا میں مسلمان خاندان کے بیہمانہ قتل کا معاملہ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بڑا قدم اٹھالیا
?️ 9 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی نژاد
جون
واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز سے میسیجز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کے اب
ستمبر
سعودی عرب اور اردن کے بادشاہ کی ملاقات
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: ولی عہد محمد بن سلمان مصر کے بعد منگل کی
جون
طالبان وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے تیارنہیں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیا تکل
مارچ