?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے سخت سیکیورٹی میں سروسز ہسپتال لے جایا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور شدید کھانسی کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیاگیا جہاں ان کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو چیک اپ کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ یاسمین راشد میں 2020 کے آخر میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی تھیں۔
تحریک انصاف کی رہنما نے اس وقت برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ دسمبر 2020 میں ان کا آپریشن ہوا تھا جب کہ مئی 2021 تک ان کی کیموتھراپی اور دیگر علاج جاری رہا تھا۔
انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ ان کی بیماری کی تشخیص بہت جلد ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان کا کامیاب آپریشن بھی ہوا اور اب ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔
بعدازاں 20 مارچ 2022 کو یاسمین راشد سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلی تھی کہ وہ انتقال کر گئی ہیں لیکن تحریک انصاف کی رہنما نے ویڈیو پیغام میں ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔
خیال رہے کہ یاسمین راشد کو ابتدائی طور پر 12 مئی 2023 کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے تحت 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے 13 مئی کو یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن محض چند گھنٹے بعد 9 مئی سے متعلق مزید تین مقدمات میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں جناح ہاؤس حملہ کیس بھی شامل ہے اور وہ اس وقت بھی جیل میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
روس نے یوکرین کے ساتھ صلح کی کیا شرطیں رکھی ہیں؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یوکرین کی طرف سے
اگست
پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، پنجاب میں الیکشن کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مارچ
’انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے‘، شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا
?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما
جون
سعودی عرب میں ہالووین جشن پر سوشل میڈیا میں تنقید
?️ 31 اکتوبر 2022سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ہالووین جشن نے دنیا بھر کے
اکتوبر
سائفر کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر وفاق، ایف آئی اے کو نوٹس جاری
?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم
نومبر
لاوروف کی شاہ محمود قریشی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت
?️ 22 اگست 2021ماسکو( سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی
اگست
معیشت ترقی کی راہ پرگامزن، اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے، وزیر خزانہ
?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
عراقی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذر آتش
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:عراقی عوام نے اس ملک کے دار الحکومت بغداد میں صہیونی
فروری