یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط: سیاسی انتقام، گرفتاریوں کی مذمت

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے سیاسی انتقام اور اپنی پارٹی رہنماؤں کی بار بار گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال سے جیل میں قید یاسمین راشد، نے پیر کو خط لکھا جس میں انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو یاد دلایا کہ پی ٹی آئی کی بہت سی خواتین کارکنان اب بھی بغیر کسی مقدمے اور ضمانت کے بنیادی حق کے جیل میں بند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن کو کسی مقدمے میں ضمانت مل جاتی ہے، تو انہیں دوسرے ’جھوٹے‘ الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک مقدمہ ختم ہوتا ہے تو دوسرا درج کیا جاتا ہے، یہ انصاف نہیں ہے، بلکہ ہمیں ایک سال سے زیادہ عرصے سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے کیسز کیوں نہیں آگے بڑھے؟

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پولیس مختلف مقدمات میں اپنے زیر حراست افراد کو چارج کیوں نہیں کر سکی؟ مقدمات کی پیشرفت کو روکنے کے لیے ججوں کے تبادلے کون کر رہا ہے؟ حکومت پولیس پر کیس ریکارڈ لانے کے لیے دباؤ کیوں نہیں ڈال رہی؟ یہاں تک کہ سرکاری استغاثہ بھی سماعتوں سے کیوں محروم ہیں اور التوا کا مطالبہ کر رہے ہیں؟

رہنما پی ٹی آئی نے طنز کیا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت ان کوتاہیوں کے لیے ان کی پارٹی کو مورد الزام نہیں ٹھہرائے گی، ہمیں امید ہے کہ حکومت پی ٹی آئی پر پولیس اور عدالتوں کو جیلوں سے کنٹرول کرنے کا الزام نہیں لگائے گی۔

انہوں نے چیف جسٹس پر زور دیا کہ وہ نوٹس لیں اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائیں اور پی ٹی آئی کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں۔

یاسمین راشد نے مبینہ طور پر فروری میں بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا تھا جب انہوں نے ججوں کو یاد دلایا تھا کہ متعدد پاکستانی خواتین سیاسی انتقام کے ایک حصے کے طور پر سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ایک پیغام منسوب کیا اور کہا کہ وہ یہ بتانے پر مجبور ہیں کہ قانون نہ صرف اندھا ہے بلکہ گونگا بھی ہے۔

پوسٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے کہا گیا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بغیر کسی جرم کے ثبوت کے بلکہ سیاسی انتقام کے ایک حصے کے طور پر قید کیا جاتا ہے۔

ججوں پر زور دیتے ہوئے کہ وہ انصاف کی فراہمی کے اپنے فرض کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ لوگ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے امید کھو چکے ہیں اور انصاف کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اپریل میں چیف جسٹس کو بھیجے گئے پچھلے خط میں پی ٹی آئی رہنما نے 8 فروری کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یاسمین راشد نے الزام لگایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے جعلی طریقوں سے فارم 47 بنا کر اور ووٹ میں دھاندلی کر کے حکومت بنائی۔

پنجاب کے سابق وزیر نے لوگوں کو انتہائی جبر کا نشانہ بنانے پر حکومت پر تنقید کی تھی اور چیف جسٹس سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا

?️ 31 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں

امریکی رکن کانگریس نے مسلم نمائندہ کی توہین پرمانگی معافی

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حامی ریپبلکن قانون ساز لوریٹ ببرٹ نے

شیخ نعیم قاسم کی کل کی تقریر کا سب سے مختلف نکتہ 

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے اخبار "البناء” نے شیخ نعیم قاسم کے سعودی

یمن میں وہی کرو جو ہم نے افغانستان میں کیا؛ سعودی عرب کو امریکی مشورہ

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار البنا کے ایڈیٹر انچیف نے اپنے ایک کالم میں

وادی اردن میں دو صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وادی اردن میں ہونے

حریدی جماعتوں اور نیتن یاہو کے درمیان شدید اختلافات

?️ 27 جون 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق حریدی جماعتوں اور بنیامین نیتن یاہو کے

ڈالر مزید سستا ہونے پر حکومت، برآمدکنندگان کو شدید تحفظات

?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز اور ماہرین کا

اوپیک پلس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے OPEC+

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے