ہیلتھ سسٹم کو پوری دنیا میں بے مثال بنانے جا رہے ہیں: وزیراعظم

سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے:وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سسٹم کو بے مثال بنانے جا رہے ہیں، ہماری حکومت ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جارہی ہے وہ نظام شاید ہی دنیا میں کہیں اور ہو۔پاکستان میں سسٹم صرف اشرافیہ کے لیے بن گیا تھا لیکن  اب صحت کارڈ کے ذریعے کوئی بھی شخص نجی اسپتالوں میں علاج کرا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے صحت کارڈ کا بہت بڑا اقدام اٹھایا ہے، ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ ہو گا، صحت کارڈ پر سرکاری اسپتال کے علاوہ پرائیویٹ اسپتال میں بھی علاج کرایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے برطانیہ کے صحت کے نظام نے متاثر کیا، برطانیہ کا ہیلتھ سسٹم دنیا میں سب سے اچھا سسٹم ہے لیکن جو ہم کرنے جا رہے ہیں ایسا پروگرام دنیا میں شاید ہی کہیں ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان میں سسٹم صرف اشرافیہ کے لیے بن گیا تھا لیکن صحت کارڈ کے ذریعے کوئی بھی شخص نجی اسپتالوں میں علاج کرا سکتا ہے، ماضی کے حکمرانوں کو کھانسی بھی ہوتی تھی تو علاج کے لیے بیرون ملک چلے جاتے تھے جبکہ میانوالی جیسے پسماندہ علاقوں سے لوگوں کو  سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے راولپنڈی جانا پڑتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنی مہم عثمان بزدارکے خلاف چلی اتنی کسی وزیراعلیٰ کے خلاف نہیں چلی، سروے آیا تو عثمان بزدار سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ بن گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی عوام دیتی ہے، جب عوام ملک کو اپنا مانتی ہے تب قوم کھڑی ہوتی ہے، ساڑھے 400 ارب روپے ہیلتھ کارڈ پر خرچ کیے جا رہے ہیں، 5 مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں، ہم دنیا کے لیے ایک مثال بنیں گے کہ فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کو سہولتیں دے رہے ہیں، پرائیویٹ اسپتالوں کو سستی زمینیں بھی مہیا کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نتن یاہو کا نسل کشی نیٹ ورک کا واحد مقصد غزہ کی مکمل تباہی ہے: ترکی 

?️ 4 اگست 2026سچ خبریں: ترکی کی عدالت و ترقی پارٹی کے نائب صدر اور

وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

?️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم

بیلجیئم کی یونیورسٹی کا اسرائیلی مراکز سے رابطہ منقطع

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی نے تین اسرائیلی اداروں سے تعلقات

پاکستان میں اومی کرون کا ابھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: فیصل سلطان

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت

دانش تیمور کی ہیروئن نہیں تو بدبخت ماں کا کردار ہی دیا جائے، عتیقہ اوڈھو کی خواہش

?️ 23 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار دانش تیمور کی

یوکرین میں سی آئی اے اور امریکی اسپیشل گارڈ کی خفیہ سرگرمی

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ

ٹرمپ کی کنیڈا کو حیرت انگیز تجویز

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنیڈا کے وزیراعظم، جاسٹن

صرف 12% صہیونی غزہ جنگ کے مقاصد سےمطمئن

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے صیہونی حکومت کے داخلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے