?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم مل کر نہیں بیٹھیں گے تو مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا۔
پشاور میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کو ایک ہال میں جمع کرنے پر اسپیکر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سمجھتا ہوں کہ ہمیں ماضی کو بھلانا ہوگا، مستقبل کا سوچنا ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی کہ ہمارے پڑوس میں افغانستان ہے۔ ہمارے تمام شعبہ زندگی کے لوگوں نے شہادتیں پیش کیں، جب تک صوبائی حکومت، وفاق اور سیکیورٹی ادارے ساتھ نہیں بیٹھتے امن اور ترقی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو درست سمت پر ڈالنا ہوگا، ہم نے وفاق کے ساتھ بات کرنے کے لیے اپنی سیاسی جماعتوں کو سائیڈ پر کرنا ہو گا، ہماری ترجیح ہمارا صوبہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنا حق حاصل کرنے کے لیے وفاق کے ساتھ دلائل سے بات کرنا ہوگی، ہمیں اپنی سمت کو ٹھیک کرنا ہوگا، اس وقت تمام سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔
گورنر نے کہا کہ صوبے کے حق حاصل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہیں، اسپیکر صاحب کمیٹی بنائیں، ہر جماعت کا ایک نمائندہ لیں۔


مشہور خبریں۔
ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچے کی موت
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل سیو دی چلڈرن تنظیم کے مطابق ہر 9 منٹ میں
فروری
صیہونی حکومت کس طرح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے؟
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:جعلی صیہونی حکومت 20ویں صدی کے آغاز میں انگلستان کی قیادت
دسمبر
کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔ بلاول بھٹو
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین
مئی
جو ظلم کرے وہ معافی مانگے، یہی مسئلے کا حل ہے، عارف علوی
?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ
مئی
قطر 2022 ورلڈ کپ کے نفرت انگیز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دہائی میں صیہونیوں نے عوامی سفارت کاری اور میڈیا کے
نومبر
عراق میں اسرائیلی جاسوس کیا کر رہے ہیں؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:جب عراق کا نام آتا ہے تو بہت سے علاقائی اور
جولائی
عالمی جمہوریت ٹھیک نہیں چل رہی: پوپ فرانسس
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے دنیا میں جمہوریت کی حالت کے بارے
جولائی