?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں روز اپنی زندگی کا تنقیدی جائزہ لیتاہوں،میں نے اپنی زندگی میں بہت دیرسےنبی ﷺکی زندگی کامطالعہ کیا، ہم جن کورول ماڈل سمجھتےہیں ان کوتباہی کی طرف جاتےدیکھا، انسان کےپاس ہمیشہ 2 ہی راستےہوتےہیں،ایک ناجائز دولت کمانے اور دوسرا نبی ﷺکی سیرت پر چلنا ہے، اللہ ہمیں حکم دیتاہےنبی کریم ﷺ کی زندگی سے سیکھو۔انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول سب مناتے ہیں لیکن نبی ﷺکی زندگی پرعمل نہیں کرتے، حضرت محمدﷺ رحمت اللعالمین تھے، رحمت المسلمین نہیں، حضرت محمدﷺ دنیا کیلئے رحمت بن کر آئے تھے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پرچلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول دھوم دھام سے منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی دنیاکوبتائےگی اسلام کیا ہے، بچوں کواپنےکلچرسےمتعرف کرانےکیلئےکارٹون سیریز متعارف کرائی جائیں گی، اتھارٹی کا ایک ممبر میڈیا پر نشر ہونے والے مواد پر نظر رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری والدہ نے ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کے لیے دعا مانگنے کی تلقین کی، میں نے اللہ سے ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کی دعا مانگی۔انہوں نے کہا کہ جیسا میں آج ہوں ویساپہلےکبھی نہیں تھا، آج دیکھ رہا ہوں موجودہ دورمیں نوجوان نسل انتہائی دباؤکاشکار ہے، میں آج نئی نسل سے متعلق بات کرنا چاہتا ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ نےمجھےہمیشہ سیدھے راستے پر چلنےکیلئے دعامانگنےکا کہا، میں نے نماز میں ایک ہی چیز مانگی کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر چلائے۔


مشہور خبریں۔
لندن میں مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرہ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت لندن میں مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سیکڑوں
جولائی
پوتین نے 2026 کو روسی قومی اتحاد کا سال قرار دیا
?️ 26 دسمبر 2025پوٹین نے 2026 کو روسی قومی اتحاد کا سال قرار دیا روس
دسمبر
غزہ کے بارے میں ہمارا پیغام ٹرمپ پر اثرانداز ہوا:ترک صدر
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا کہ غزہ
دسمبر
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو جانتی تک نہیں۔ فواد چودھری
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا
نومبر
جنرل سلیمانی کا قتل عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے: پاکستانی سیاستداں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان میں مسلم لیگ ق کے نائب ترجمان نے قدس فورس
دسمبر
ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر
اگست
توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی تحریک انصاف
جنوری
شہد کی مکھیاں بھی بیماری سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھتی ہیں
?️ 1 نومبر 2021لندن(سچ خبریں) یونیورسٹی کالج لندن اور اٹلی کی جامعہ سیساری نے مشترکہ
نومبر