?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد کسی کی ناک رگڑنا نہیں ہے، ہم حکومت کو کسی مہم میں نہیں ڈالنا چاہتے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حالیہ تنازع شروع کہاں سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی رہی اور اقدامات کو سپورٹ کیا، بلاول بھٹو نے قصور اور ملتان کا دورہ کیا اور پنجاب حکومت کی تعریف کی۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے مریم نواز کی تعریف کے ساتھ انہیں مشورہ دیا کہ کسانوں کا سب کچھ بہہ گیا ہے، ان کو کیش گرانٹ دی جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کسی سے امداد مانگنے کا مشورہ نہیں دیا تھا، ماضی میں جس حکومت میں بھی آفت آئی کیش گرانٹ بی آئی ایس پی کے ذریعے دی گئی۔
قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے ہمارا گلہ تو ن لیگ سے ہے، ہمارا مقصد کسی کی ناک رگڑنا نہیں ہے، ہم حکومت کو کسی مہم میں نہیں ڈالنا چاہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ حکومت بناتے وقت جو معاہدہ کیا گیا تھا اس کی کئی شقیں پنجاب حکومت نے نہیں مانیں، اس معاملے پر صوبائی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔


مشہور خبریں۔
شام کے لیے دو آپشن
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے
دسمبر
بانی پی ٹی آئی جلسوں سے آزاد نہیں ہوں گے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 26 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
ستمبر
دنیا بھر میں اسرائیل مخالف رویوں میں اضافہ
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 کی رپورٹ
اپریل
اسرائیل شام کے ٹکڑے کرنے کا خواہاں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے تجزیہ کار رامی سمینی نے اس
جنوری
رمضان میں پیاز، کیلے کی برآمد پر پابندی عائد، شملہ مرچ دگنی قیمت پر فروخت
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے 15 اپریل تک پیاز اور کیلے
مارچ
بن گوئر کے خلاف مظاہروں میں شدت؛ غلط پوزیشن پر غلط وزیر!
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ آموس
فروری
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
?️ 10 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ
ستمبر
غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس
نومبر