?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 32.89 فیصد تک پہنچ گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق قلیل مدتی مہنگائی میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں بھی 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بنیادوی وجہ رمضان المبارک کے مہینے میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بڑھنا ہے۔
حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 18 اشیا کے نرخوں میں اضافہ، 10 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (570 فیصد)، ٹماٹر (185.68 فیصد)، پیاز (90.27 فیصد)، پسی مرچ (81.74 فیصد)، لہسن (60.13 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، گندم کا آٹا (51.91 فیصد)، گڑ (41.32 فیصد)، چینی (37.09 فیصد)، نمک (34.71 فیصد) شامل ہیں۔
جن اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں ٹماٹر (21.96 فیصد)، کیلے (21.76 فیصد)، انڈے (7.15 فیصد)، پیاز (5.57 فیصد)، ایل پی جی (4.45 فیصد)، لہسن (3.26 فیصد)، بکرے کا گوشت (1.74 فیصد)، گائے کا گوشت (1.53 فیصد)، مرغی کا گوشت (1.40) فیصد شامل ہے۔
زیر جائزہ مدت کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں تنزلی ہوئی، ان میں کوکنگ آئل 5 لیٹر (1.08 فیصد)، ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو گرام (1.07 فیصد)، گندم کا آٹا (0.95 فیصد)، چینی (0.64 فیصد)، گڑ (0.57 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (0.50 فیصد)، دال مسور (0.17 فیصد) اور دال ماش (0.15 فیصد) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قیل مدتی مہنگائی کی شرح میں 1.11 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 32.39 فیصد ہوگئی تھی۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی مطیع
نومبر
چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے تحفظ میں تعاون کیا۔ وزیراعظم
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے
اگست
افغانستان کو مغرب کے منفی پروپیگنڈے کا سامنا
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر اطلاعات و ثقافت خیر اللہ
جنوری
بائیڈن نے ایران سے کیوبا تک ٹرمپ کے موقف کو دہرایا ہے: سینئر امریکی تجزیہ کار
?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:ممتاز امریکی تجزیہ کار اور سی این این چینل کے میزبان
ستمبر
امریکہ نے ابوظہبی پر انصاراللہ کے حملوں پر ردعمل ظاہر کیا
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کل ایک بیان
جنوری
میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور متعدد ہلاک ہوگئے
?️ 2 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں باغی فوج کی حکومت کے خلاف شدید
مئی
یمن جنگ کی امریکی حمایت کے سلسلہ میں امریکی سینیٹر کا اہم بیان
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یمن جنگ میں
اپریل
حزب اللہ کی وجہ سے شمالی اسرائیل میں خوف و مایوسی:صیہونی میڈیا
?️ 16 اپریل 2026سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں آبادکار حزب اللہ کی
اپریل