?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہر حوالدار، ہر پولیس والا ذلیل والا ججز کے آرڈرز کو پیروں تلے روند دیتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غلط کررہے تھے جو اڈیالہ کے باہر بیٹھ رہے تھے ہمیں تو عدالتوں میں آنا چاہیئے تھا کہ ہم ججز کو احساس دلوائیں کہ قوم ان کا ساتھ دے گی اگر وہ میرٹ پر فیصلہ دیں گے، ان ججز بیچاروں کو تو ہر کوئی ذلیل کررہا ہے، ججز کے ساتھ اب مجھے ہمدردی ہے کہ ان بیچاروں کو تو ہر حوالدار ، ہر پولیس والا ذلیل و خوار کردیتا ہے ، ان کے آرڈرز کو وہ پیروں تلے روند دیتا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ونسٹن چرچل سے سوال ہوا کیا ہم جنگ جیت جائیں گے تو ونسٹن چرچل نے کہا کیا ہماری عدالتیں انصاف دے رہی ہیں اگر ہاں تو ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا اسی لیے آج ہم اپنے ججز کو پروٹیکٹ کر رہے ہیں اپنی عدالتوں کے پیچھے کھڑے ہیں، آپ لوگ کہتے ہیں کہ یہاں عدالت میں 200 بندہ ہمارے ساتھ کھڑا ہو لیکن کیوں؟ ہم یہاں اکیلے آئیں اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں تو انصاف دینا عدالت کا فرض ہے۔
پاکستان ہندوستان کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ بتایا گیا کہ ہندوستان سے اپنی حفاظت کرنی ہے، کل جو ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوئی یہ شہباز شریف جو بندہ وزیراعظم بٹھایا ہوا ہے اگر وہ سنجیدہ ہو تو وہ اپوزیشن لیڈرز کو فون کر کے اپیل کرے کہ آپ اڈیالہ جیل جائیں اور عمران خان سے فوری ملاقات کریں اور ایک اتفاق بنایا جائے لیکن اپوزیشن لیڈرز اس وقت ججوں کے سامنے بھٹک رہے ہیں اور جج صاحب کہیں اور سے ہدایات لے کر کہہ رہے ہیں کہ 12 بجے آفس سے رپورٹ منگوا رہا ہوں۔


مشہور خبریں۔
انصار اللہ: دشمن کے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کرنا غزہ کے لیے یمن کی حمایت جاری رکھنے کے دائرے میں ہے
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے سینئر لیڈروں میں سے ایک نصرالدین عامر
نومبر
مسجد الاقصی کے علاقے میں صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی
اپریل
سید حسن نصرالله کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تحریک کے عظیم رہنما، سید حسن نصرالله
فروری
خانہ جنگی کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ چند ماہ کے دوران صیہونی حکام اور حلقوں نے
اپریل
نگراں وزیر اعظم کا کشمیر کے بارے میں بیان
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
ستمبر
ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے نام لکھوانے کی تقریب میں بن سلمان کی شرکت
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پیرس کے
جون
ترکی کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر صحت نے اس ملک کی ایک کان میں
اکتوبر
برطانوی وزیر دفاع وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے ہفتہ کے روز اعلان
جولائی