ہتک عزت قانون،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پراعتراض عائد کر دیا

?️

لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہتک عزت قانون کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کر دیا،رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست گزار نے نوٹیفکیشن کی کاپی ساتھ نہیں لگائی،ہائی کورٹ کے جج بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے دائر کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب بذریعہ پرنسپل سیکریٹری جبکہ صوبائی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے۔ ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ہتک عزت قانون پر عملدرآمد روکا جائے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کیا گیا ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست صحافی جعفر احمد یار اور راجہ ریاض نے دائر کی تھی جس میں درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیاتھا کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔ ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ ہتک عزت کا قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ہتک عزت آرڈینیس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا ،عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دیکر اس پر عمل روکے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔قبل ازیں پنجاب میں اپوزیشن اور صحافیوں کے تحفظات نذر انداز کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب نے 8جون کو ہتک عزت بل پر دستخط کر دئیے تھے جس کے بعد بل باقاعدہ قانون بن گیاتھا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے رخصت پر جانے کے بعد قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے ہتک عزت بل پر دستخط کئے تھے۔ہتک عزت بل کو واپس پنجاب اسمبلی بھجوا دیا گیاتھا۔ ہتک عزت بل گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد نافذ العمل ہوگیاتھا۔گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل پاس ہوا جسے منظوری کیلئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھجوایا گیاتھا۔ گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل پر سیلاب زدگان کے لیے متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پہنچے گی

?️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل پیر کے روز ہوائی اڈے

ملزم بری ہوجائے تو مقتولین کے ورثا کو دیت کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری نہیں، سندھ ہائیکورٹ

?️ 11 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کے اس حکم کو

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں حماس کے دو لیڈر گرفتار

?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج صبح مغربی کنارے میں حماس کے

افغانستان اور پاکستان میں زلزلہ؛ 11 افراد ہلاک اور 120 سے زائد افراد زخمی

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان اور پاکستان کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ

غزہ میں عورتوں اور بچوں کو قتل کا سلسلہ جاری

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے اس بات

طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے روس میں اپنا سفیر تعینات کیےجانے کے

کینیڈا میں روسی سفیر؛ یوکرین کا نیٹو میں کوئی مستقبل نہیں

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: روسی سفیر اولیگ اسٹیپانوف نے کینیڈا اور سویڈن کے مشترکہ

ہم نے مذاکرات میں صیہونی منصوبوں کو مسلط نہیں ہونے دیا: حماس

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے