?️
سکھر: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں سے آنے والا سیلاب سندھ میں مختلف مقامات پر تباہی مچارہا ہے، گڈو بیراج پر اونچے، سکھر بیراج پر درمیانے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پنجاب میں مون سون کے 11 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سکھر میں دریائے سندھ کی لہریں تیز ہونے پر کچے کے متعدد دیہات زیر آب آگئے، 30 فیصد سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، سکھر ڈویژن بھر سے اب تک 75 ہزار سے زائد افراد جبکہ تقریباً 3 لاکھ مویشی ریسکیو کرلیے گئے۔
گھوٹکی میں قادرپور اور رونتی کے متعدد دیہات زیر آب آنے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، دادو کی تحصیل میہڑ کے کچے میں بھی دریا کی سطح میں بلند ہوگئی جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک کا ریلہ پہلے سے ہی سیلاب میں ڈوبے سیہون کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے اگلے ایک دو روز میں صورتحال مزید المناک ہونے کا خدشہ ہے۔
نواب شاہ میں بھی سیلاب سے 20 سے زائد دیہات ڈوب گئے، متاثرین کو گھریلو سامان، مال مویشی اور اناج کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سیلاب کا جائزہ لینے سکھر پہنچ گئے
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے البتہ قریبی علاقوں میں سیلاب کے اثرات برقرار ہیں۔
دریں اثنا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سکھر بیراج پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سکھر پہنچ گئے ہیں، کیونکہ پنجاب سے آنے والا سیلابی دریائے سندھ کے نچلے حصوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ کے میڈیا کنسلٹنٹ عبدالرشید چنا کے مطابق ’وزیراعلیٰ سندھ کو بیراج پر سیلابی صورتحال کے بارے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھڈو بریفنگ دیں گے‘۔
ہیڈ پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سيلاب
ادھر پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سيلاب ہے، علی پور، سیت پور اور قریبی علاقے پانی کی لپیٹ میں ہیں اور تاحد نگاہ پانی ہی پانی ہے، لوگ کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبے علاقوں سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر مريم اورنگزیب نے علی پور، سیت پور میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا، مریم اورنگزیب نے زمین پر بیٹھ کر متاثرین کے ساتھ کھانا کھایا اور ان کی دلجوئی کی۔
دریں اثنا بہاولنگر میں 160 کلومیٹر طویل دریائی پٹی بدستور سیلاب کی زد میں ہے، گھر، مساجد، مدارس اور عمارتیں دریا برد ہونے لگیں، مدرسے کی عمارت گرتی دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔
لوگوں نے موٹرسائیکل اور دیگر سامان رکھ کر سیلابی پانی میں خود گدھا گاڑی کھینچی، کشتی میں ٹریکٹر ٹرالی رکھ کرمحفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
خانیوال میں سیلاب زدگان کے ساتھ ان کے مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، مویشیوں کو چارے کے ساتھ ویکسین بھی دی جارہی ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاط کریں، دریاؤں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کیا جائے۔
ادھر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے گیارہویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک بارشیں ہوں گی، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم فلسطینی عوام پر کسی بھی قسم کی سرپرستی کی مخالفت کرتے ہیں: فتح
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: فتح کی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح
اکتوبر
آئی ایم ایف نے ترسیلات زر کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں
جنوری
امریکا چین کی اے آئی ترقی سے خوفزدہ، 50 چینی ٹیک کمپنیاں بلیک لسٹ کر دیں
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: امریکا نے بیجنگ کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید
مارچ
کیا عمران خان جلد رہا ہو سکتے ہیں؟بیرسٹر علی ظفر کی زبانی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا
جولائی
سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی: شبلی فراز
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ
دسمبر
ایران نے اسرائیل کے فضائی دفاع کو تباہ کیا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے
اکتوبر
قسط کی وصولی کےلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے
اکتوبر
گورنر سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن میں دروخواست دائر
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات
فروری