?️
لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے مودی کو سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن قرار دے دیا بھارتی وزیر اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ نریندر مودی سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن ہے، امت مسلمہ کو خاموشی ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کےخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی بربریت کے خلاف بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مسلم دشمنی خطے میں انارکی کو ہوا دے رہی ہے، کشمیر میں مسجد پر بمباری مذہبی آزادی کا قتل ہے، امت مسلمہ کو خاموشی ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کےخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
گورنرپنجاب نے کشمیر میں مسجد پر بھارتی افواج کی بمباری کی ویڈیو بھی شیئر کر تے ہوئے مزید کہا ہے کہ کونسا مذہب مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی اجازت دیتا ہے؟ اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یو این او کا مردہ ضمیر بلکتے کشمیریوں کی آواز سننے سے قاصر ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت سن لے وہ کشمیریوں کی تحریک آزاد کی آواز دبا نہیں سکتا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیر میں پاکستان اور بھارت کے مابین صورتحال بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ امریکا کے آرمی وار کالج کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر اس وقت مرکز نگاہ بنا جب بھارت نے 2019 میں اس کی خصوصی حیثیت ختم کی اور مقبوضہ علاقے کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد کمی؛ ایران جنگ کے اثرات
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں:روئٹرز اور ایپسوس کے سروے کے مطابق ایران جنگ اور ایندھن
مارچ
دسیوں علوم کے ماہر علامہ دہر ایرانی عالم دین کا انتقال
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:ادب ، ریاضی ، فلکیات اور طب کے ساتھ ساتھ دسیوں
ستمبر
یمنی انصاراللہ نے سعودی عرب کو اہم مشورہ
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
اگست
ہندوستان اور جمہوریت
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: بھارت میں انسانی حقوق مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں اور
اپریل
سپریم کورٹ نے احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری پر خبردار کردیا
?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ
جولائی
آج فلسطین کا شہید کون ہے؟
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس شہر کی مسجد الاقصی میں آج صبح قابض
نومبر
غزہ کی پٹی میں وحشیانہ جرائم
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے چھاتہ بردار ڈاکٹر یوول گرین کے
مارچ
پاکستان اور چین عالمی سطح پر ایک دوسرے کا تعاون کریں گے
?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی
اپریل