کے پی کے حکومت کا غریب خاندانوں کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے غریب خاندانوں کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے مشیراطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بعد عوم کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ منظور بنایا ہے، اس فلاحی سکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت صوبے کی 49 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور جب بھی کسی گھر میں موت ہوتی ہے تو ایک فرد کی موت پورے خاندان کو مالی بحران میں مبتلا کر دیتی ہے، جانی نقصان کی تلافی نا ممکن ہے مگر حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کے لیے یہ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیرسٹرسیف کا بتانا ہے کہ سکیم کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی فوتگی پر خاندان کو 5 لاکھ کی مالی امداد دی جائے گی جب کہ 60 سال سے کم عمر افراد کی موت پر ورثا کی 10 لاکھ تک مالی معاونت کی جائے گی، یہ منصوبہ صوبے میں فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس مقصد کے لیے حکومت صوبائی سطح پر انشورنس کمپنی کے قیام کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، ماہانہ تعلیمی وظائف سے ساڑھے 5 لاکھ طلباء مستفید ہوں گے، سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے پر بچوں کو 1000 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، سرکاری سکولوں کی بچیوں کو ماہانہ 500 روپے کے وظائف دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ کارڈ کے تحت 506 ذہین طلبہ کو ایٹا سکالرشپس بھی دی جائیں گی، تعلیم کارڈ سے خیبر پختونخواہ کے 9 اضلاع میں 40 ہزار بچے مستفید ہوں گے، ان اضلاع میں کوہستان، کولئی پالس، تورغر، چترال ، ٹانک اور جنوبی وزیرستان بھی شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں:ڈی ایف پی

?️ 23 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک

امریکہ بحیرہ احمر سے فرار کی فکر میں؛امریکی میگزین کی رپورٹ

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج

نیب قانون اپنی ظالمانہ شکل میں بحال ہو گیا رانا ثنااللہ

?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر

ایران خطے میں عدم تحفظ اور JCPOA میں تعطل کا ذمہ دار ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا جو گزشتہ رات پہلی بار

شہید العروری کے قتل پر حزب اللہ کا ردعمل

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے سیاسی

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی 

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا

اس ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے معاشی استحکام آئے گا، مفتاح اسمٰعیل

?️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ

امریکہ کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آیا

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رکن اسامہ حمدان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے