?️
کراچی (سچ خبریں) کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ، جس میں 4 ماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ اور 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔ نیپرا نے کہا ہے کہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج والے کو 20 ٹیرف کی حدتک منفی ایف سی اے کا فائدہ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 7ماہ کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا نے کہا 4ماہ کےلئےٹیرف میں اضافہ اور 3 ماہ کےلئےٹیرف میں کمی کی گئی۔
جون2020کےایف سی اےکی مدمیں75پیسے فی یونٹ کمی ، جولائی 2020 کے ایف سی اے کی مدمیں73پیسےفی یونٹ اضافہ اور اگست 2020کےایف سی اےکی مدمیں31پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں71پیسےفی یونٹ اضافہ ، اکتوبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں3 پیسے فی یونٹ کمی، نومبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں ایک روپے10پیسے فی یونٹ کمی اور دسمبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں50 پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ جون ، جولائی ، اگست ، اکتوبر2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جون2021 کےبل میں ہوگا جبکہ ستمبر، نومبر، دسمبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جولائی2021 کے بل میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا جبکہ ٹیرف میں کمی کااطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300تک یونٹ والوں پر ہوگا۔نیپرا نے کہا ہے کہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج والے کو 20 ٹیرف کی حدتک منفی ایف سی اے کا فائدہ ملے گا۔


مشہور خبریں۔
شام پر صیہونی حملہ؛ 2 افراد زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان
اگست
پیرکو افغانستان کے پڑوسیوں کا ابتدائی اجلاس
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: تاجکستان، ایران، روس، چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان
مئی
اسکول میں مذہبی معاملات کو نہیں لے جانا چاہئے: ہیما مالنی
?️ 14 فروری 2022ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی
فروری
اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لے تو دیکھتے ہیں کہ انہیں بدلے میں کیا دیا جاسکتا ہے:فواد چوہدری
?️ 14 مارچ 2022(سچ خبریں)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد
مارچ
شیخ جراح اور مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاروں کی بغاوت
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: شیخ جراح کے پڑوس میں دفتر کھولنے کی وجہ سے
فروری
جمہوریت کا گہوارہ ہونے کے دعویدار ملک میں جنگی جرائم پر تنقید کی سزا!
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فرانس جو ایک طویل عرصے سے دنیا میں جمہوریت کا
اپریل
برکس اجلاس کے اہم ترین نکات
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:اس اجلاس کے آخری بیان میں، برکس گروپ نے اس گروپ
اگست
عرب ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی محنت کشوں کی ان کے مشکل حالات اور عرب ممالک
فروری