🗓️
کراچی: (سچ خبریں) کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پھلوں اور سبزیوں کا نرخ نامہ محض کاغذ کا ٹکڑا ثابت ہوگیا, پہلے روزے سے قبل ہی سبزیاں اور فروٹ مہنگے ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کی جاری کردہ پرائس لسٹ میں پیاز کی قیمت 63 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی تاہم پیاز 80 روپے فی کلو بیچی جارہی ہے، اسی طرح لہسن 610 کے بجائے 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق دیکھا جارہاہے ۔
کیلا 146 روپے کے بجائے 250 روپے درجن بیچا جارہا ہے، سیب 219 کے بجائے 350 روپے فی کلو، امرود 138 کے بجائے 200 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔
مارکیٹ کے نرخ کمشنر کے جاری کردہ نرخ نامے سے کہیں مختلف نظر آرہے ہیں، آلو کی قیمت کمشنر کی لسٹ میں 92 روپے ہے، جب کہ دکاندار 70 روپے کلو بیچ رہے ہیں، مرچیں 58 روپے کے بجائے 100 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں، اسی طرح دھنیا 5 روپے کے بجائے 30 روپے میں دستیاب ہے، پودینا 6 روپے کے بجائے 15 روپے فی گڈی مل رہا ہے۔
فروٹ کی بات کی جائے تو کیلا 146 روپے کے بجائے 250 روپے فی درجن، سیب 219 کے بجائے 350 روپے فی کلو، امرود 138 کے بجائے 200 روپے فی کلو، موسمی 161 کے بجائے 300 روپے فی درجن، اسٹرابیری 161 کے بجائے 450 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے ایک روز قبل ماہ رمضان المبارک کے لیے اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کی فہرست جاری کی گئی تھی، اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ پرائس لسٹ پر عملدرآمد کروائے، تاہم کراچی میں پہلے روزے سے پہلے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ رمضان المبارک میں پھل خریدنے کی استطاعت ویسے ہی کھوچکا ہے، ایسے میں مافیا کی جانب سے پھلوں کی قیمتیں بڑھادینا اسے افطار میں کسی ایک پھل سے بھی محروم کرنے کا سبب بن جائے گا، انتظامیہ پرائس کنٹرول کو یقینی بنائے تاکہ متوسط طبقہ بھی اپنی فیملی کے ساتھ افطار میں کوئی ایک پھل تو کھاسکے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم
🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات سمیت
فروری
پوپ فرانسس کی عراقی شیعہ رہنما کے لیے ایک اہم بات
🗓️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس نے ٹویٹ کیا کہ آیت
مارچ
شمالی غزہ کے خلاف نیتن یاہو کا خطرناک منصوبہ؛صیہونی اخبار کا انکشاف
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے نیتن یاہو کے غزہ کے شمال پر
ستمبر
اوباما کی ذاتی زندگی کے بارے میں ہولناک انکشافات
🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:امریکی چینل فاکس نیوز کے متنازعہ پاور برطرف کیے جانے والے
جون
کراچی: پی ٹی آئی کا سادہ لباس اہلکاروں پر ارسلان تاج کو اغوا کرنے کا الزام
🗓️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی
مارچ
واگنر بغاوت؛مغربی منصوبہ یا روس کے ساتھ شطرنج کا کھیل
🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:روسی حکومت کے خلاف ویگنر کی نجی فوج کی 24 گھنٹے
جون
غزہ میں نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی؛قطری عہدیدار کا اظہار خیال
🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک قطری عہدیدار نے لبنان اور غزہ میں صہیونی ریاست
اکتوبر
اسرائیل حقیقت کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے: مجاہدین تحریک
🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں
دسمبر