?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو دوران سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل نہ ہوسکے، عدالت نے کیس کی سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔منگل کو سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین خان نے وکیل مخدوم علی خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی غیر موجودگی میں وکلا سے کہا کہ دلائل دے دیں، وکلا نے کہا کہ مخدوم علی خان سینئر ہیں، جب تک وہ ختم نہیں کریں گے ہم دلائل نہیں دیں گے، کوشش کریں آپ دلائل جلدی ختم کر لیں۔مخدوم علی خان نے موقف اختیار کیا کہ میں اپنے دوست خواجہ حارث کو فالو کرتا ہوں، کوشش کروں گا جتنی جلدی ہوسکے دلائل ختم کرلوں۔
مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس آمدن پر لگایا جاتا ہے، اس میں کوئی خاص مقصد نہیں ہوتا، ٹیکس کا سارا پیسہ قومی خزانے میں جاتا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا سپر ٹیکس کا پیسہ صوبوں میں وفاقی حکومت تقسیم کرتی ہی مخدوم علی خان نے کہا کہ وزیر خزانہ کی تقریر کے مطابق سپر ٹیکس کا پیسہ بیگھر افراد کی بحالی کے لیے استعمال ہونا تھا، 2016 میں سپر ٹیکس شروع کیا گیا، 2017 میں ایک سال کے لیے توسیع کی گئی، 2019 میں توسیع کے لفظ کو آن ورڈز کردیا گیا، 2016 میں جس مقصد کے لیے ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا، اس میں صوبوں میں تقسیم نہیں ہونا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق تمام اصول 1973 کے آئین میں موجود ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا رقم 8 روپے ہو یا آٹھ کھرب روپے، کیا اس طرح تقسیم کی جا سکتی ہی وکیل حافظ احسان نے کہا یہاں معاملہ رقم کی تقسیم کا نہیں، رقم کی تقسیم کے حوالے سے عدالت نے کوئی احکام جاری نہیں کیے۔مخدوم علی خان نے کہا کہ اس وقت تک ایک روپیہ بھی بیگھر افراد کی بحالی پر خرچ نہیں ہوا، انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس میں فرق ہے، آمدن کم ہو یا زیادہ انکم ٹیکس دینا پڑتا ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 113 کے مطابق کم سے کم آمدن پر بھی ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے پوچھا مخدوم صاحب آپ کو مزید کتنا وقت چاہیی مخدوم علی خان نے جواب دیا میں پرسوں تک ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے آپ نے اپنے دوست کو اس معاملے میں فالو نہیں کرنا۔عدالت نے کیس کی سماعت (آج)بدھ تک ملتوی کردی۔ مخدوم علی خان دلائل جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
شہید نصراللہ کا راستہ جاری ہے/جیت ہماری ہے: نعیم قاسم
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم نے آج پہلی بار حزب اللہ کے
اکتوبر
چین نے امریکہ کو کیا آگاہ
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں چینی سفارتخانے کے سرکاری نمائندے کے پریس دفتر نے
جون
صیہونی فوج میں کیا ہو رہا ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے طوفان الاقصی کے مقابلے میں ناکامی کی
اپریل
شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ
?️ 4 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی
مئی
حکومت سندھ نے کے ایم سی کا امراضِ قلب کے بارے میں اہم فیصلہ
?️ 26 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کے زیر انتظام قومی ادارہ امراض قلب
دسمبر
کس ملک کے وزیر دفاع کو نسل کشی کے وزیر کا لقب ملا ہے؟
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کا ایک گروپ امریکی وزیر دفاع
مارچ
اگلی تباہ کن جنگ بحیرہ روم میں: مصری جنرل
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:مصری فوج کے سابق جنرل اور عسکری اور تزویراتی امور کے
جون
سیلاب سے موٹروے سمیت 200 سے زائد سڑکیں متاثر ہو چکی ہیں: پی ڈی ایم اے پنجاب
?️ 26 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے
ستمبر