?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ رہتے ساحل سمندر پر ہیں، لیکن انہیں ٹینکر مافیا پانی دیتا ہے۔
خیال رہے کہ 26 مئی کو جب بلاول بھٹو وزیرخارجہ تھے، تو انہوں نے کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اُس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم صاحب، میں ملک کا وزیر خارجہ ہوں اور ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم مثبت انداز میں مہم چلا رہے ہیں، پنجاب کو (ن) لیگ نے امن کا گہوارہ بنایا، ہم ایک دوسرے کے محافظ بنیں گے تو ملک ترقی کرےگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جان و مال کے تحفظ کی بات کر رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ ایک عزم، حوصلے، جذبے کے ساتھ شہریوں کا تحفظ کریں گے، ہم عدم برداشت کے خاتمے پر بات کریں گے، ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے جو تعمیر وترقی کی، اس کےقدم قدم پر نشان نظر آئیں گے، ہمیں اچھا نہیں لگتا کسی بھی کمیونٹی کے لیےاقلیت کا لفظ استعمال ہو، کمیونٹی کو کمیونٹی سمجھیں نہ کہ چھوٹا سا حصہ سمجھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی و اتحاد کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم ترقی و عوامی مسائل پر بات کریں گے ذاتیات پر بات نہیں کریں گے، فیصل میر سے کہا ذاتیات پر سیاست نہ کریں بلکہ عوامی مسائل کی بات کریں۔


مشہور خبریں۔
یمن کی جنگ میں شمولیت اور نیا علاقائی منظرنامہ:عبدالباری عطوان
?️ 30 مارچ 2026سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار عبدالباری عطوان کے مطابق یمن کی جنگ میں
مارچ
مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کو نکالنے والے ’جعلی نوٹس‘ کو مسترد کر دیا
?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور خیبرپختونخوا قیادت نے
اپریل
مقبوضہ کشمیر پر بات چیت کرنے کے لیئے کشمیری رہنماؤں کا اجلاس طلب، کشمیری عوام نے نئی سازش قرار دے دیا
?️ 21 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر بات
جون
اسرائیلی وزیر دفاع: اسرائیل ایران کے خلاف موثر ڈیٹرنٹ پالیسی کی قیادت کرنے کی کوشش کر رہا ہے
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ کے خلاف 12 روزہ جنگ میں بھاری نقصان
جولائی
امریکی سینیٹ نے UNRWA کی امداد میں کٹوتی کیوں کی؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے بالآخر فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے لیے فنڈز
فروری
یمن میں امریکی فوجی موجودگی قبضہ ہے:انصاراللہ
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے
مارچ
2021 کی سب سے بڑی کامیابی نیتن یاہو کو ہٹانا تھا:گانٹز
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: سیکڑوں بلیو اینڈ وائٹ کارکنوں کی شرکت کے دوران اسرائیلی
دسمبر
تنقید سے بچانے کے لیے ترکی کے اندر گمراہ کن جملے
?️ 7 اکتوبر 2026سچ خبریں: مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکی کی سعودی عرب میں
اکتوبر